پچھلے چند دن سے ذاتی مصروفیات کی وجہ - TopicsExpress



          

پچھلے چند دن سے ذاتی مصروفیات کی وجہ سے میں فیس بک سمیت ھر قسم کے میڈیا سے دور رھا.. اسی لیے دس محرم کو جو پنڈی میں الم ناک واقعہ پیش آیا اس پر کچھ بھی نہ لکھ سکا.. بلاشبہ اس دن بربریت کی انتہا ھوگئی جب معصوم بچوں تک کو نہ چھوڑا گیا اور بے دردی سے ذبح کردیا گیا.. ایسا کرنے والے جو کچھ بھی ھوں مگر انسان کہلاۓ جانے کے حقدار نہیں ھوسکتے.. اللہ سے دعا ھے کہ وہ شہید ھونے والوں کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور انکا خون رائیگاں نہ جانے دے.. آمین.. یقینا یہ ظلم عظیم کرنے والے زندہ جلاۓ جانے کے مستحق ھیں.. یہاں ایک سوال پیدا ھوتا ھے کہ کیا واقعی اس المناک واقعہ کے پیچھے شیعہ کا ھاتھ ھے..؟ بظاھر یوں ھی لگتا ھے لیکن مجھے عالمی حالات اور دشمنان اسلام کا ریکارڈ سوچ کر ڈر لگتا ھے کہ کہیں یہاں بھی تو وھی طریقہ استعمال نہیں کیا گیا جو دشمنان اسلام و امت مسلمہ بڑی کامیابی سے بہت سے مسلمان ممالک میں استعمال کرچکے ھیں.. شیعہ سے مذھبی اختلاف اپنی جگہ لیکن اس واقعہ کے بعد دو باتیں بہت ھی اھم ھیں.. سب سے پہلی بات یہ ھے کہ اس پر غیر متعصب انداز میں تحقیق و تفتیش کی ضرورت ھے.. بعض اوقات حقیقت وہ نہیں ھوتی جو نظر آرھی ھوتی ھے یا دکھائی جارھی ھوتی ھے.. پوری ذمہ داری سے تحقیقات ھونی چاھیں اور پھر مجرموں کو قرار واقعی سزا ملنی چاھیے چاھے وہ اس ماتمی جلوس کے شیعہ عزادار ھوں یا کالے کپڑوں میں چھپے غیرملکی ایجنٹس.. دوسری بات بھی بہت اھم ھے.. اگر تحقیقات کے بعد یہ بات ثابت بھی ھوجاۓ کہ مجرم واقعی میں اسی جلوس کے شیعہ عزادار ھیں تو اس بربریت کی سزا بھی صرف انہی مجرموں کو ملنی چاھیے.. ان کے جرم کی سزا پوری شیعہ کمیونٹی کو نہیں ملنی چاھیے.. اگر ھم پنڈی کے مجرموں کے جرم کی سزا پشاور کے بےگناہ شیعہ کو دیتے ھیں تو بلاشبہ یہ ایک بہت بڑا ظلم ھوگا.. میں اس واقعہ کی تفصیلات سے زیادہ آگاہ نہیں.. جو کچھ پڑھا یا سنا وہ سب آپ کی طرح اسی سوشل میڈیا سے جانا.. اب اللہ ھی جانتا ھے کہ اصل حقیقت کیا ھے کیونکہ پرنٹ میڈیا ھو الیکٹرانک میڈیا ھو یا سوشل میڈیا.. سب ھی اس واقعہ کی آڑ میں اپنے اپنے مخصوص مقاصد کو پروان چڑھانے میں لگے ھوۓ ھیں.. یہ چاھیں تو آپ کی آنکھوں میں دھول جھونک کر رات کی طرح کالے کوے کو دودھ جیسا سفید بنا کر پیش کردیں.. دن کو رات اور رات کو دن ثابت کردینا انکے لیے بچوں کا کھیل ھے.. میڈیا کے ھاتھوں بےوقوف مت بنیے اور اپنے آنکھ کان اور سب سے بڑھ کر اپنی عقل و فہم کو کھلا رکھیے.. ایسا نہ ھو کہ شیعہ سنی اختلافات کا فائدہ اسلام دشمن قوتیں اٹھا جائیں.. شیعہ سنی اختلافات ایک حقیقت ھیں اور یہ تاقیامت رھیں گے لیکن خیال رھے کہ ان اختلافات کو اسلام دشمن اپنے مفادات کی خاطر استعمال نہ کرجائیں.. ایسا ھوگیا تو یقینا اسکا نتیجہ بہت بھیانک نکلے گا.. اللہ امت مسلمہ پر رحم فرماۓ.. آمین.. عامر عبداللہ..
Posted on: Wed, 20 Nov 2013 10:16:07 +0000

Trending Topics



div class="stbody" style="min-height:30px;">
bir daha bu kadar karizmatik ve sempatik yakışıklı geldi

Recently Viewed Topics




© 2015