پھول نگر: جواری باپ 10سالہ بیٹی ہار - TopicsExpress



          

پھول نگر: جواری باپ 10سالہ بیٹی ہار گیا بوڑھے چودھری سے زبردستی نکاح پھول نگر (نامہ نگار) نواحی گاﺅں جاگووالہ میں جواری باپ نے اپنی دس سالہ بیٹی کو 60 سالہ بااثر چودھری کو فروخت کردیا۔ چودھری نے زبردستی کمسن بچی سونیا سے نکاح کرلیا۔ جوئے کے عادی منیر احمد نے بیٹی سونیا کو جوئے میں ہار دیا اور چودھری ریاض نامی شخص نے زبردستی نکاح پڑھوا دیا۔ لڑکی کی والدہ جب اس واقعہ کی اطلاع دینے مقامی تھانہ پہنچی تو پولیس نے اسے دھکے دیکر تھانہ سے باہر نکال دیا۔ متاثرہ خاتون نے وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ میری دس سالہ لڑکی کو بازیاب کروایا جائے۔
Posted on: Thu, 26 Sep 2013 16:20:49 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015