ڈیڈ لائن ختم سعودی عرب میں غیر - TopicsExpress



          

ڈیڈ لائن ختم سعودی عرب میں غیر ملکیوں کیخلاف آپریشن شروع۔ ہر ملک کو حق ہے کہ وہ اپنے شہریوں اور مفادات کا خیال رکھے۔سعودی عرب میں دنیا بھر سے لاکھوں افراد عمرہ اور حج کے علاوہ مالی خوشحالی اور تیل کی صنعتوں کی وجہ سے بڑھتے ہوئے کاروبار کی کشش میں جائز و ناجائز ذرائع سے داخل ہوتے ہیں۔ بڑی تعداد میں غیر ملکی غیر قانونی ذرائع سے یہاں اقامت اختیار کرتے ہیں جس سے سعودی عرب کی معاشی، معاشرتی اور اقتصادی زندگی میں بہت سے مسائل جنم لیتے ہیں جس کیلئے سعودی عرب نے گذشتہ ماہ اپنے ہاں مقیم غیر قانونی تارکین وطن کو اپنا قیام قانونی بنانے کیلئے دستاویزات درست کرنے کی مہلت دی تھی جس سے ہزاروں پاکستانیوں سمیت لاکھوںافراد نے فائدہ اٹھایا۔ اب یہ وقت گزرنے کے بعد سعودی حکومت نے آپریشن شروع کردیا ہے جس سے یقینا غیر قانونی مقیم افراد کو نکالاجائے گا جس پرکسی کو اب اعتراض نہیں ہوگا۔ ایسے لوگوں کو بھی خوف خدا کرناچاہئے جو عمرہ و حج کیلئے آنے کے بعد یہاں کام کاج اور ملازمت کیلئے چھپ جاتے ہیں اپنے ساتھ سعودی حکومت کیلئے بھی مسائل پیدا کرتے ہیں۔جب ایسے دونمبرکام ہوں گے تو پھر سزا بھی ملے گی سو اب انہیں ’’ شرطوں‘‘ کے استقبال کیلئے تیار رہناچاہئے۔
Posted on: Wed, 06 Nov 2013 07:35:59 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015