کربلا اور موبائل سروس کربلا کے - TopicsExpress



          

کربلا اور موبائل سروس کربلا کے میدان میں سید الشہداء، حضرت امام حسین رضی اللہ عنہہ کا کھانا، پانی اور تمام ذرائع آمد و رفت کو بند کردیا گیا تھا۔ مجھے یقین ہے کہ اس دور میں موبائل ہوتے تو پھر انکی سیل فون سروس بھی بند کردی جاتی۔ آج سارا دن ہمارے فون کی طرح ہمارا موڈ بھی آف ہی رہا، ایک دو نہائت ضروری کام تھے جو نو سروس کی وجہ سے انجام نہیں پاسکے، جہاں تک دہشت گردوں کا تعلق ہے تو ان کے پاس تو سیٹلائٹ فون ہوتے ہوں گے۔ ہمارے ارباب بست و کشاد بھی یہ سب کچھ جانتے ہیں لیکن اس کے باوجود پاکستانی عوام کو تکلیف دینا ہماری حکومتوں کا معمول بن چکا ہے۔ اللہ پاکستانیوں کے حال پر رحم فرمائے۔ محسن رفیق
Posted on: Thu, 14 Nov 2013 19:08:43 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015