کشمیر چھوڑ دو تحریک کشمیر میں ایک - TopicsExpress



          

کشمیر چھوڑ دو تحریک کشمیر میں ایک خاندان کے راج کے خلاف ایک مضبوط آواز تھی ، جس کی جڑیں خالص عوام میں موجود تھی . کشمیر پر سب سے پہلا حملہ پاکستان کی فوج اور قبائلیوں نے مسلم کانفرنس اور سردار ابراہیم کی مدد سے کیا تھا اس حملے سے جو ریاست میں قتل غارت گہری ہوئی ، اس کے جواب میں ہندوستان نے کشمیر پر حملہ کر کے پاکستان کی فوج کو سری نگر سے نکالا . شیخ عبدللہ نے پاکستان سے ہزار دفعہ مذاکرات کی کوشش کی ، مگر پاکستان نے شیخ عبدللہ سے کوئی بات نہیں کی ، بلکہ شیخ عبدللہ کے نمایندے چودھری شہیفی کے لاہور میں دانت توڑے گئے . شیخ عبدللہ نے ٢٢ سال جیل میں کشمیر کے لیے قید بند کی صوبتیں برداشت کی ، ١٩٤٩ میں امریکا اور عالمی برادری کے وفود سے صرف اور صرف خود مختار کشمیر کے حق میں شیخ عبدللہ نے آواز بلند کی جو آج بھی ریگارڈ پر موجود ہے ، شیخ صاحب کے علاوہ دوسرے کشمیری لیڈر امان اللہ خان نے ١٩٩٠ میں دنیا کے سب سے بڑے پریس کلب واشنگٹن میں خود مختار کشمیر پر بات کی ، چار امریکی سینٹر سے ملاقات بھی کی ، ابھی اور ملاقاتیں طے تھی کہ امان اللہ خان کا امریکی ویزا منسوخ کر کے ملک بدر کر دیا گیا تھا. ١٩٥٣ میں جو شیخ صاحب نے تین نکاتی فارمولا دیا تھا وہ پورے کا پورا خود مختار کشمیر ہی ہے . ١٩٦٥ میں پاکستان نے ایک بار پھر شیخ عبدللہ کو قتل کرنے کے لیے اپریشن جبرالدان کے پلان کو میر واعظ اور مفتی وانی نے بے نقاب کیا. ١٩٧٠ میں پاکستان نے ایک پھر سری نگر پر حملے کی کوشش کی ، لکن کشمیر انڈیا سے لے سکا کشمیری قوم کا قتل عام بہت ہو چکا تھا . البتہ شیخ صاحب نے ١٩٧٣ کے بعد کشمیر کی تحریک سے راہ فرار اختیار کر کے ایک قومی ہیرو کا کردار نہ ادا کر کے اپنی قوم سے زیادتی کی . وہ کشمیر کا ہیرو تو نہ بن سکا لکن وہ غدار بھی نہیں ہے ، میں اس کو راہ فراری ہی کہوں گا ، تاریخ کشمیر ہی فیصلہ کرے گی کہ غدار کون کون تھے ؟؟؟؟؟؟
Posted on: Sun, 22 Sep 2013 17:49:56 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015