کل بائیک پہ ایک جگہ سے فُزر رہا تھا - TopicsExpress



          

کل بائیک پہ ایک جگہ سے فُزر رہا تھا دیکھا ایک فوجی ڈبل کیبن گاڑی کھڑی ہوئی ہے اور اُس کے قریب دو تین سِپاہی۔ یرے آگے ایک داڑھی والے بابا جی جو غالباَ پٹھان تھے سائیکل چلا رہے تھے اور میں بائیک پہ تھا۔ جیسے ہی میں فوجی گاڑی کے قریب پُہنچا اُتنی دیر میں بابا جی بھی گاڑی کے قریب پہنچ چُکے تھے بابا جی نے نہ آگے دیکھا نہ پیچھے روڈ کے درمیان مین سائیکل سے ہاتھ ہٹا کے فوجیوں کو سلیوٹ کیا اور ساتھ ساتھ اونچی آواز میں اے پُتر ہٹاں دے نہیں وِکدے اور پاک فوج کو سلام کے نعرے لگانا شروع ہو گئے۔ آس پاس سے گُزرنے والے لوگ بھی رُک گئے اور باری باری آرمی کے جوانوں کو سلیوٹ کرنے لگے اور نغمے میں بابا جی کا ساتھ دینے لگے، گاڑی میں بیٹھے پاک فوج کے جوانوں کے چِہرے پر دھیمی سے مُسکراہٹ اور آنکھھوں میں ہلکی ہلکی نمی تھی۔۔۔۔
Posted on: Sat, 23 Nov 2013 06:12:01 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015