گجرات: فائرنگ سے یونیورسٹی پروفیسر - TopicsExpress



          

گجرات: فائرنگ سے یونیورسٹی پروفیسر ہلاک پولیس کے مطابق پروفیسر کے ڈرائیور کو بھی گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا پاکستان میں صوبہ پنجاب کے ضلع گجرات میں یونیورسٹی کے پروفیسر اور ان کے ڈرائیور کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔ پروفیسر شبیر شاہ ضلح گجرات کے مضافات میں گھر سے یونیورسٹی جا رہے تھے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان کی گاڑی روک کر انھیں گاڑی سے اتارا اور ان کی کنپٹی پر پستول رکھ کر گولی چلا دی۔ پولیس کے مطابق پروفیسر کے ڈرائیور کو بھی گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا۔ پولیس نے کہا کہ پروفیسر شبیر شاہ یونیورسٹی آف گجرات میں سٹوڈنٹس افیئرز کے ڈائریکٹر تھے اور ان کا تعلق اہلِ تشیع مسلک سے تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان جائے وقوعہ پر ایک رقعہ پھینک گئے ہیں جس میں لکھا تھا کہ یہ کارروائی راولپنڈی کے واقعے کی جوابی کارروائی تھی اور وہ اس طرح کی مزید کارروائیاں کریں گے۔ انھوں نے بتایا کہ پروفیسر یونیورسٹی میں مقبول تھے اور مختلف حلقوں میں دانشور کے طور جانے جاتے تھے۔ یاد رہے کہ راولپنڈی میں یوم عاشورہ کے جلوس کے دوران فرقہ وارانہ تصادم کے نتیجے میں دس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان جائے وقوعہ پر ایک رقعہ پھینک کر گئے جس میں لکھا کہ یہ کارروائی راولپنڈی واقعے کا بدلہ تھا اور وہ اس طرح کی مزید کارروائیاں کریں گے۔ پروفیسر شیبر شاہ کے قتل کے ردِ عمل میں گجرات یونیورسٹی کے طلبہ نے احتجاج کرتے ہوئے جلال پور جٹاں روڈ بلا ک کر دیا۔ احتجاجی طلبہ کا کہنا تھا کہ پروفیسر شبیر شاہ اچھے استاد تھے جنھوں نے کبھی بھی فرقہ واریت کی بنیاد پر کوئی بات نہیں کی۔ پروفیسر شبیر شاہ صاحب ایک روشن خیال علمی شخصیت تھے ، بہت دُکھ ہوا اُن کی اس طرح وفات کا۔۔۔۔پاکستانی معاشرہ اپنی قبر آپ کھود رہا ہے ، جہاں انسانیت کی بجائے جنونیت اب حیوانیت کا روپ دھار چُکی ہے، مَیں اس معاشرے سے مکمل طور پہ مایوس ہو چُکا ہوں ۔۔۔۔۔۔
Posted on: Tue, 19 Nov 2013 15:05:09 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015