ہم نے کچھ لوگوں کو پارٹی سے نکالا تو - TopicsExpress



          

ہم نے کچھ لوگوں کو پارٹی سے نکالا تو انہوں نے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا شروع کردیا اور تحریک انصاف کے کچھ عہدیداروں پر الزام لگانا شروع کردیا۔ یہ دیکھ کر میں نے اپنی نگرانی میں سپیشل آڈٹ کروایا اور اس پر 8 ماہ لگ گئے اور اس آڈٹ میں کسی قسم کی بدعنوانی سامنے نہیں آئی، یہ رپورٹ کچھ روز میں سامنے آجائے گی۔ یہ صاحب محبوب اسلم 5 لوگوں کے ہمراہ میرے گھر آئے، میں نے انہیں سمجھایا، باقی پانچ تو سمجھ گئے لیکن یہ مسلسل بدتمیزی کررہا تھا۔اسکے روئیے سے ہی پتہ چل گیا تھا کہ وہ بدنیت شخص ہے اور پارٹی تباہ کرنے آیا ہے۔ یہ شکرکرے میں نے اسے پیار سے گھر سے نکالا تھا۔ عمران خان
Posted on: Wed, 12 Feb 2014 19:26:30 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015