[4:12] Allah commands you concerning your children: a male shall - TopicsExpress



          

[4:12] Allah commands you concerning your children: a male shall have as much as the share of two females; but if there be females only, numbering more than two, then they shall have two-thirds of what the deceased leaves; and if there be one, she shall have the half. And his parents shall have each of them a sixth of the inheritance, if he have a child; but if he have no child and his parents be his heirs, then his mother shall have a third; and if he have brothers and sisters, then his mother shall have a sixth, after the payment of any bequests he may have bequeathed or of debt. Your fathers and your children, you know not which of them is nearest to you in benefit. This fixing of portions is from Allah. Surely, Allah is All- Knowing, Wise. [4:12] اللہ تمہیں تمہاری اولاد کے بارے میں وصیت کرتا ہے۔ مرد کے لئے دو عورتوں کے حصّہ کے برابر (حصہ) ہے۔ اور اگر وہ دو سے زیادہ عورتیں ہوں تو ان کے لئے دو تہائی ہے اُس میں سے جو اُس (مرنے والے) نے چھوڑا۔ اور اگر وہ اکیلی ہو تو اس کے لئے نصف ہے۔ اور اس (میّت) کے والدین کے لئے اُن میں سے ہر ایک کے لئے اس کے ترکہ میں سے چھٹا حصہ ہے اگر وہ صاحب اولاد ہو۔ اور اگر اس کی اولاد نہ ہو اور اس کے والدین نے اس کا ورثہ پایا ہو تو اس کی ماں کے لئے تیسرا حصہ ہے اور اگر اس (میّت) کے بھائی (بہن) ہوں تو پھر اس کی ماں کے لئے چھٹا حصہ ہوگا، وصیت کی ادائیگی کے بعد جو اس نے کی ہو یا قرض چُکانے کے بعد۔ تمہارے آباءاور تمہاری اولاد، تم نہیں جانتے کہ ان میں سے کون نفع پہنچانے میں تمہارے زیادہ قریب ہے۔ یہ اللہ کی طرف سے فریضہ ہے۔ یقیناً اللہ دائمی علم رکھنے والا (اور) حکمت والا ہے۔
Posted on: Tue, 03 Sep 2013 00:24:30 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015