A bit harsh yet accurate response to Javed Ch and other liberal - TopicsExpress



          

A bit harsh yet accurate response to Javed Ch and other liberal writers جماعت اسلامی کے اسکولوں کی تعداد سیکڑوں میں ہے جو اس نے مصر میں نہیں کھولے ہیں بلکہ یہ اسی پاکستان میں پشاور سے کراچی تک قائم ہیں جن میں ہزاروں مستحق طلبہ کو وظائف اور مفت تعلیم کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں ۔۔۔ !! تھرپارکر پاکستان کا حصہ ہے بنگلہ دیش کا نہیں جہاں جماعت اسلامی حکومت کے کرنے کے سارے کام پینے کا پانی تعلیم ہسپتال غرض ہر طرح کی بنیادی سہولیات فراہم کر رہی ہے ۔۔۔۔۔ !! یہ پانچ سال سے سیلاب فلسطین میں نہیں آ رہے سندھ پنجاب بلوچستان کے پی کے میں آتے ہیں جہاں حکومت سے زیادہ وسائل اور بروقت جماعت اسلامی پہنچتی ہے۔۔۔۔۔۔ !! یہ کچی بستیوں میں بیٹھک اسکول کشمیر میں نہیں بلکہ پورے پاکستا ن میں قائم ہیں ۔۔۔ ! یہ الخدمت کا یتیم بچوں کا ادارہ ، یہ الخدمت ہاسپٹلز کی چین ، یہ ویمن ویلفئر ٹرسٹ ، یہ تعمیر ملت اسکول ، یہ پورے پاکستان میں لگائے جانے والے فری میڈیکل کیمپ ، یہ موبائل واٹر ٹینک یہ سب افغانستان میں نہیں پاکستان میں قائم ہیں !! یہ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ حکومت کا کام ہے یا جماعت اسلامی کا ؟؟؟ مگر یہ کام بھی جماعت اسلامی ہی بڑی جانفشانی سے کر رہی ہے ۔ ٢٠٠٨ کے زلزلے کے بعد سے ان علاقوں میں مستقل بنیادوں پر آج بھی اگر جماعت اسلامی کے علاوہ کوئی کام کر رہا ہو تو ذرا نام بتادیں ؟؟؟ یہ چھوٹے بلا سودی قرضے ( microfinance ) کون دیتا ہے ؟؟اور یہ قرضے برما میں نہیں دیے جاتے بلکہ حکومت کے ہاتھوں مہنگائی اور بے روزگاری کی چکی میں پسی اسی پاکستانی عوام کو دیئے جاتے ہیں ۔ ۔ یہ غریب بے گناہ قیدی شام کے نہیں ہیں جن کے پاس جرمانے کے پیسے نہیں تھے اور جماعت اسلامی ایسے لوگوں کو عرصہ دراز سے انکے جرمانے خود ادا کر کہ انہیں قید سے چھوڑوا رہی ہے ۔ اپنے منہ کے بدبو دار ڈھکن کو اٹھانے سے پہلے صرف ایک بار اپنے سیکولر ہم نوالہ اور ہم پیالہ یاروں کے گریبان میں جھانک کر دیکھیں پھر صرف ایک دن جماعت اسلامی کے قائم کردہ یتیموں کے لیے بنائے گئے آغوش پراجیکٹ کا دورہ کر لیں ایک دن تھرپارکر چلے جائیں جہاں وہ اسی سالہ بوڑھا پانی کے کنویں کھدواتا نظر آئے گا اور اگر اس اندھی ملامت سے کچھ فرصت ہو تو پورا بلوچستان گھوم آئیں جہاں ہر جگہ یہی سر پھرے جماعتی کام کرتے نظر آئیں گے
Posted on: Sat, 31 Aug 2013 05:09:34 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015