"آزماۓ ہوۓ کو آزمانہ جہالت ہے" مومن - TopicsExpress



          

"آزماۓ ہوۓ کو آزمانہ جہالت ہے" مومن کبھی اک سوراخ سے دو بار نہیں ڈسا جا سکتا..... یہ اور اس جیسے کئی دوسرے اقوال مجھے گیارہ مئی کے الیکشن سے پہلے سننے کو ملتے تھے. لیکن آج میں ورطہ ء حیرت ہوں کہ محمد عامر کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی کو سراہا جا رہا ہے. یعنی نواز شریف اور زرداری کرپشن کرے تو ان کو دھتکار دو لیکن جہاں کوئی محمد عامر جیسا سٹار کرپشن کرے اسکو نظر انداز کر دو. پچاس پچاس میچوں میں فلاپ شدہ عمران نذیر کی تصویر لگائی جاتی ہے اور سب کہتے ہیں اسکو واپس آنا چاہیے، ہم خود معیار بنا کر توڑتے ہیں. جرم کی نوعیت جو بھی ہو مجرم کو سزا ملنی چاہیے. معیار سب کے لیے اک سا ہونا چاہیے. لائن بنا کر کام کرنے کی منہ زبانی تعریف کرنے سے کچھ نہیں ہوتا. اصل مزا تب ہے لائن کے آخر میں کھڑے ہو کر صبر اور تحمل کا مظاہرہ کیا جاۓ. بے آواز گلی کوچوں سے
Posted on: Thu, 11 Jul 2013 18:17:02 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015