افغانستان کی وہ جنگ جو ہماری سرحدوں - TopicsExpress



          

افغانستان کی وہ جنگ جو ہماری سرحدوں کے اندر لائی گئی اس کا دوسرا بڑا نشانہ ہماری عورتیں بنیں۔ وہ لڑکیاں جو پڑھنا چاہتی تھیں اورتعلیم سے اپنے ارد گرد کی دنیا کو بدلنا چاہتی تھیں، ان سے ہمارے ملک میں دندناتے ہوئے تمام لشکروں نے وہ دشمنی اختیارکی جس کا کوئی حد و حساب نہ رہا۔ کوئٹہ میں 15 جون کو بہادر خان ویمن یونیورسٹی بس میں جو خود کش دھماکا ہوا، اس میں 14 طالبات جان سے گئیں اور 19 زخمی ہوئیں۔ تعلیم حاصل کرنے کی خواہش مند ان لڑکیوں سے نفرت کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ جب زخمی لڑکیوں اور ہلاک ہونے والیوں کی لاشیں بولان میڈیکل کالج کے اسپتال پہنچائی جارہی تھیں تو ایمرجنسی وارڈ میں بم دھماکا کیا گیاجو مدد کو پہنچنے والی 4 نرسوں کو ساتھ لے گیا۔ متعدد نرسیں اور ڈاکٹر زخمی ہوئے۔ ڈپٹی کمشنر جان سے گئے۔ ۔ یہ سب کچھ ایک باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت ہوا اور اس کے بعد ایک لشکر کی طرف سے فخریہ اعلان کیا گیا کہ یہ ہمارا کارنامہ ہے۔
Posted on: Wed, 19 Jun 2013 06:12:36 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015