اگر آپ کسی دن سو کر اٹھیں اور پتہ چلے - TopicsExpress



          

اگر آپ کسی دن سو کر اٹھیں اور پتہ چلے کہ سوشل میڈیا سمیت لاکھوں ویب سائیٹس نہیں چل رہیں، سکول، کالج یا یونیورسٹی جائیں اورکوئی لڑکی نظر نہ آئے، راستے میں آپ کو داڑھی نہ رکھنے کے جرم میں جرمانہ یا چند کوڑے لگ جائیں، مغرب کی اذان کے بعد کہیں بھی کوئی خاتون باہر نظر نہ آئے، کرکٹ، ہاکی سمیت تمام کھیل بند ہوجائیں، ٹی وی پر کوئی چینل نہ آئے، موبائل سروس محدود ہوکر رہ جائے، دفاتر میں خواتین کو زبرردستی برقع اور مرد حضرات کو شلوار قمیض کے ساتھ ٹوپی پہننے کا حکم مل جائے، موبائل کی رنگ ٹونز پر کوڑے لگیں، تو سمجھ جائیں، حکومت کے طالبان سے مزاکرات کامیاب ہوگئے ہیں!! اسی دن تمام سیاستدان بشمول عمران خان، نوازشریف، زرداری اور تمام دو نمبر مذہبی رہنما اپنی اپنی فیملیوں سمیت برطانیہ، دبئی، سعودی عرب اور امریکہ کو رخت سفر باندھ چکے ہونگے اور پیچھے مرنے کیلئے بچیں گے جاہل عوام آف پاکستان۔ Baba Kodda
Posted on: Wed, 30 Oct 2013 05:57:19 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015