ایک بھارتی فوجی افسر نے دوران معائنہ - TopicsExpress



          

ایک بھارتی فوجی افسر نے دوران معائنہ ایک رنگروٹ سے پوچھا۔۔۔ "تم وہی ہو ناں جس نے کل شکایت کی تھی کہ تمھارے سوپ کے پیالے میں مٹی پڑی ہوئی ہے؟" رنگروٹ نے فورا کہا....."یس سر!" افسر کڑک کر بولا......"تم دھرتی ماں کی حفاظت پر مامور ہو.... کھانے کی شکایت کیوں کرتے ہو؟" رنگروٹ نے اٹین شین ہوتے ہوئے کہا...."سر!.....میں دھرتی ماں کی حفاظت کرتا ہوں....اسے کھا کیسے سکتا ہوں"۔ بھارتی فوج آج کل اپنی دھرتی ماں کی حفاظت کے لیے "دھرتی باپ" کو آنکھیں دکھا رہے ہیں......بھارتی حکومت نے عسکری دانشوروں سے تجاویز مانگی ہیں کہ فوج کو مزید کیسے طاقتور بنایا جا سکتا ہے...... میں اس سلسلے میں بھارتی حکومت کو مشورہ دوں گا کہ بھارتی فوج کو طاقت حاصل کرنے کے لیے "حکیم" سے رابطہ کرنا چاہیے.... سنا ہے حکیم صاحب 7 گھنٹوں میں طاقتور بنا دیتے ہیں. میاں صاحب مجھ سے متفق نہیں، وہ کہتے ہیں کہ حکیم صاحب صرف پٹھوں کی کمزوری کا علاج کرتے ہیں...... میں نے کہا، جو پٹھوں کی کمزوری کا علاج کر سکتا ہے، وہ "الو کے پٹھوں" کی کمزوری کا علاج بھی کر لے گا۔ منجانب ,گمنام سپاهى - نہـاب الرحمن
Posted on: Tue, 20 Aug 2013 17:55:14 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015