باد شا ھا ، تیرے اعصاب پہ طاری، میں - TopicsExpress



          

باد شا ھا ، تیرے اعصاب پہ طاری، میں تھی وہ بھی دن تھے کہ تیری راج کماری، میں تھی یہ بھی سچ ہے ، کہ مجھے مار دیا ہے تو نے یہ بھی سچ ہے ، کہ تجھے جان سے، پیاری میں تھی درد کیا تھا ، وہ تیرے دل میں جنوں تھا میرا اشک کب تھے ، وہ تیری آنکھ سے جاری، میں تھی ساری دنیا کو پتا ہے ، کہ نہیں تم میرے ساری دنیا کو پتا ہے ، کہ تمہاری، میں تھی اب تو اک جسم ہوں ، جس میں کوئی دھڑکن ہے نہ دل کبھی سانسوں کی طرح ، جاری و ساری میں تھی تو میرے بعد بھی زندہ ہے ، بہت زندہ ہے کیسے مانوں کہ تیری وقت گزاری، میں تھی مجھ کو دنیا نے قمر ، بانٹنا چاہا لیکن جس طرف دل تھا ، ادھر ساری کی ساری، میں تھی
Posted on: Sat, 30 Nov 2013 11:18:54 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015