جنگ / جیو گروپ پر جو الزامات لگائے - TopicsExpress



          

جنگ / جیو گروپ پر جو الزامات لگائے گئے ہیں اور جو باتیں کی جارہی ہیں وہ نہایت احمقانہ، مضحکہ خیز اور حقائق کے منافی ہیں۔ہم غور کررہے ہیں کہ کیا یہ ممکن ہے کہ خفیہ قوتوں کے چھوٹے چھوٹے گروپ اس مذموم مہم کے پیچھے ہیں۔یہ بھی ہوسکتا ہے کہ کمزوراور بے ساکھی کے سہارے چلنے والے اداروں اور افراد نے (جن میں بعض مختلف اداروں کے ڈیفالٹر بھی ہیں اور ذاتی فائدے کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہوتے ہیں۔) ان خفیہ قوتوں کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ جنگ / جیو گروپ کو خفیہ طاقتیں جان بوجھ کر نشانہ بنا رہی ہیں، ہماری ساکھ کو خراب کرنے کیلئے جھوٹے، گھناﺅنے ،من گھڑت اور بے بنیاد الزامات لگائے جارہے ہیں اور ہمارے نمائندے کو کسی بھی پروگرام میں مدعو نہیں کیا گیا اور نہ ہی اخبار میں اس بارے میں خبر شائع کرتے ہوئے ہمارا موقف لیا گیا۔
Posted on: Thu, 31 Oct 2013 06:58:08 +0000

Trending Topics



/div>

Recently Viewed Topics




© 2015