خوشحالی پاکستان میں ویسے تو - TopicsExpress



          

خوشحالی پاکستان میں ویسے تو بلواسطہ پچاس کی دہائی کے اواخرسے جاری و ساری ہے وہ الگ بات ہے کہ پاکستانی عوام خوشحال ہونا ہے نہیں چاہتی تو اس میں امریکہ کا کیا قصور ہے..؟ کیونکہ خوشحالی کا یہ خاص الخاص طریقہ پاکستانی عوام کے کم پڑھے لکھے عوام آج تک سیکھ ہی نہیں سکے اس لئے خوشحال کرنے کے جو رائج طریقے ہیں وہ آج تک اس کے بہت زیادہ پڑھے لکھے حکمران (اشرافیہ) طبقے نے نہ صرف سیکھے بلکہ نسل در نسل دن دوگنی رات چوگنی خوشحالی ان کے گھروں خاندانوں کی لونڈی بنی ہوئی ہے قصور تو عوام کا ہے نہ جو اپنی تقدیر سنوارنا ہی نہیں چاہتے بیچارے امریکہ یا پاکستانی حکمران (اشرافیہ) کا کیا قصور،،، اشرافیہ کی سوچ الگ ہوئی اور عام عوام کی سوچ الگ، حکمرانوں کی رائے ان کی وفاؤں کا تقاضا کرتی ہے جو ان کو نام نہاد الیکشنز میں امریکی ڈالری نتیجے ہم عوام پہ مسلّط کراتے ہیں، اقتدار نہیں چھوڑسکتے کیونکہ یہ گندی مچھلیاں اپنے اعمال امریکانا کی وجہ سے پانی اقتدار کے بغیر زندہ نہ رہ سکیں گی،،
Posted on: Tue, 29 Oct 2013 01:19:39 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015