درخت اپنے پھل سے پہچانا جاتا ہے ایک - TopicsExpress



          

درخت اپنے پھل سے پہچانا جاتا ہے ایک استاد نے کلاس کو متحرک کرنے , جوش اور ولولہ سے معمور کرنے کیلیئے کلاس میں ایک طالب علم سے پوچھا آپ کی عمر کتنی ہے ؟ طالب علم نے جواب دیا : جناب انیس سال استاد نے پھر سوال کیا : محمد قاسم نے جب سندهہ کو فتح کیا تھا اسکی عمر کتنی تھی؟ طالب علم : سترہ سال استاد : سکندر اعظم جب یونان کا بادشاہ بنا تو اسکی عمر کتنی تھی؟ طالب علم : تقریبا انیس سال استاد : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جھوٹے نبی مسیلمہ بن کذاب کی سرکوبی کیلئے جو لشکر ترتیب دیا تھا اس کے سپہ سالار اسامہ بن زید کی عمر کیا تھی ؟ طالب علم : سترہ یا انیس سال استاد نے طنزیہ نظروں سے کلاس کی جانب دیکھا اور سوال کیا : تمھاری عمر کتنی ہے اور تم نے اب تک کیا کیا ہے؟ طالب علم نے اعتماد سے جواب دیا : استاد محترم محمد بن قاسم کی عسکری تربیت حجاج بن یوسف جیسے سپہ سالار نے کی تھی سکندر اعظم ارسطو فلاسفی کا شاگرد تھا اور اسامہ بن زید نے خیرالبشر حضرت محمد صلی اللہ و علیہ وآلہ وسلم کے زیر سایہ تربیت پائی تھی . محترم مجھے بھی اچھے استاد دے دیں اور اچھی تربیت دے کر اچھا کردار لے لیں . درخت اپنے پھل سے پہچانا جاتا ہے.... Join Shield Pakistan Pakistan Army Official PH
Posted on: Mon, 05 Aug 2013 09:00:00 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015