دنیا کی تیز رفتار ٹرینیں تیز - TopicsExpress



          

دنیا کی تیز رفتار ٹرینیں تیز رفتار ٹرینوں نے متعدد ممالک کے سفری تجربات کو بہتر بنا دیا ہے اور ان ٹرینوں سے فائدہ اٹھانے والے ممالک کی تعداد میں مسلسل اضافہ بھی دیکھنے میں آرہا ہے- اب ایک لمبے سفر کے بعد بالآخر چین نے جاپان کو شکست دے کر تیز رفتار ٹرینوں کی فہرست میں اس سال پہلا نمبر حاصل کرلیا ہے- Shanghai Maglev Train, China چین کی شنگھائی میگلیھو ٹرین نے فہرست میں پہلا نمبر حاصل کیا ہے- اس ٹرین کے چلنے کی رفتار تو 268 میل فی گھنٹہ ہے لیکن اس کی حد رفتار 311 میل فی گھنٹہ ہے- اس ٹرین کا افتتاح سنہ 2003 میں کیا گیا تھا- CRH380, China دنیا کی دوسری تیز رفتار ٹرین رکھنے والے ملک کا اعزاز بھی چین کے پاس ہی ہے- یہ ٹرین چلائی تو جاتی ہے 217 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے لیکن اس میں 303 میل فی گھنٹہ رفتار تک دوڑنے کی صلاحیت موجود ہے- اس ٹرین کا افتتاح 2010 میں کیا گیا- ICE 3, Germany جرمنی نے اس فہرست میں تیسرا نمبر حاصل کیا ہے- آئس تھری نامی یہ ٹرین 199 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی ہے لیکن اس حد رفتار 229 میل فی گھنٹہ تک ہے- اس ٹرین کا آغاز سنہ 2000 میں ہوا- Shinkansen E5, Japan گزشتہ سال جاپان تیز رفتار ٹرین کی فہرست میں پہلے نمبر پر تھا لیکن اس بار یہ براہ چوتھے نمبر پر پہنچ گیا- سنہ 2011 میں لانچ کی جانے والی اس ٹرین کی رفتار 199 میل فی گھنٹہ ہے جبکہ اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 223 میل فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے- TGV POS, France تیز رفتار ٹرینوں کی اس فہرست میں فرانس کا پانچواں نمبر حاصل ہوا- اس ٹرین کی رفتار 199 میل فی گھنٹہ ہے لیکن اس کی ریکارڈ رفتار 357 میل فی گھنٹہ ہے- اس ٹرین کا افتتاح 2008 میں کیا گیا تھا- AVE Series 103, Spain اسپین کی یہ ٹرین اس فہرست چھٹا نمبر حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی- اس ٹرین کو چلایا تو 193 میل گھنٹہ کی رفتار سے جاتا ہے لیکن اس کی حد رفتار 250 میل فی گھنٹہ ہے- اس ٹرین کا افتتاح 2006 میں کیا گیا تھا- Sancheon (KTX2), South Korea جنوبی کوریا کی یہ تیز رفتار ٹرین اس فہرست میں ساتویں نمبر پر ہے- اس ٹرین کی رفتار 190 میل فی گھنٹہ ہوتی ہے لیکن اس میں 217 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے کی صلاحیت موجود ہے- اس ٹرین کا افتتاح 2010 میں کیا گیا- ETR 500 Frecciarossa (Red Arrow) and ETR 575 AGV, Italy اٹلی کی یہ ٹرینیں فہرست میں آٹھواں نمبر حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں- ان ٹرینوں کے چلنے کی رفتار 186 میل فی گھنٹہ ہوتی ہے لیکن ETR 500 کی حد رفتار 211 میل فی گھنٹہ جبکہ 575 AGV کی حد رفتار 224 میل فی گھنٹہ ہے- یہ ٹرینیں بالترتیب 2008 اور 2012 میں لانچ کی گئیں- Eurostar Class 373, Britain, France and Belgium یورو اسٹار کو اس فہرست میں نواں نمبر حاصل ہوا- 1993 میں لانچ کی جانے والی یہ ٹرین 186 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی ہے لیکن اس کی حد رفتار 208 میل فی گھنٹہ ہے- THSR 700T, Taiwan فہرست میں دسواں نمبر ملا تائیوان کی ٹی ایچ ایس آر 700 ٹی نامی اس ٹرین کو- اس ٹرین کو 186 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلایا جاتا ہے اور اس حد رفتار 196 میل فی گھنٹہ ہے- اس ٹرین کا افتتاح سنہ 2007 میں کیا گیا تھا-
Posted on: Sat, 19 Oct 2013 20:48:01 +0000

Trending Topics



" style="margin-left:0px; min-height:30px;"> Since, this page deleted my comment and banned me, which is
Did you know we are open EVERY Saturday? And this Saturday Kylie
Doar cîteva zile până la ziua specială de lectură a
In some ways, this is Europe’s Tea Party moment — a
Super. The fiery red sneakers, which will also count the number of
Who Made the Bible? Rev. Dr. Paul Kaiparambadan on 05/30/2010 at

Recently Viewed Topics




© 2015