زر یا سکّہ یا کرنسی سے مراد ایسی چیز - TopicsExpress



          

زر یا سکّہ یا کرنسی سے مراد ایسی چیز ہوتی ہے جس کے بدلے دوسری چیزیں خریدی یا بیچی جا سکیں۔ اور اگر یہ چیز کاغذ کی بنی ہو تو یہ کاغذی کرنسی، کاغذی سکّہ یا زر کاغذ کہلاتی ہے۔ ماضی میں سکّہ رائج الوقت مختلف دھاتوں کا بنا ہوتا تھا اور اب بھی چھوٹی مالیت کے سِکّے دھاتوں سے ہی بنائے جاتے ہیں۔ ساڑھے تین سال کی مدت میں 5600 میل کا سفر طے کر کے جب مئی 1275 میں مارکو پولو پہلی دفعہ چین پہنچا تو چار چیزیں دیکھ کر بہت حیران ہوا۔ یہ چیزیں تھیں: جلنے والا پتھر( کوئلہ)، نہ جلنے والے کپڑے کا دسترخوان (ایسبسٹوس) ،کاغذی سکّہ رائج الوقت اور شاہی ڈاک کا نظام۔ مارکو پولو لکھتا ہے "آپ کہہ سکتے ہیں کہ ( قبلائ ) خان کو کیمیا گری ( یعنی سونا بنانے کے فن ) میں مہارت حاصل تھی۔ بغیر کسی خرچ کے خان ہر سال یہ دولت اتنی بڑی مقدار میں بنا لیتا تھا جو دنیا کے سارے خزانوں کے برابر ہوتی تھی۔ لیکن چین سے بھی پہلے کاغذی سکّہ جاپان میں استعمال ہوا ۔ جاپان میں یہ کاغذی سکّہ رائج الوقت کسی بینک یا بادشاہ نے نہیں بلکہ پگوڈا نے جاری کیا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ کاغذی سکّہ موجودہ دنیا کا سب سے بڑا دھوکہ ہے۔ مشہور برطانوی ماہر معاشیات جان کینز نے کہا تھا کہ مسلسل نوٹ چھاپ کر حکومت نہایت خاموشی اور رازداری سے اپنے عوام کی دولت کے ایک بڑے حصے پر قبضہ کر لیتی ہے۔ یہ طریقہ اکثریت کو غریب بنا دیتا ہے مگر چند لوگ امیر ہو جاتے ہیں۔ source: wikipedia
Posted on: Tue, 20 Aug 2013 16:29:22 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015