زیادتی کی ویڈیو بنا کر 6 ماہ تک بلیک - TopicsExpress



          

زیادتی کی ویڈیو بنا کر 6 ماہ تک بلیک میل کرنیوالے 4 ملزمان گرفتار لودھراں:پاکستانی صوبہ پنجاب کے ضلع لودھراں میں جنسی زیادتی کی ویڈ یو بنا کر نویں جماعت کی طالبہ کو بلیک میل کرنے والے چار ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ نمائندہ دی نیوز ٹرائب کے مطابق لودھراں کے علاقے دنیا پورمیں ملزمان نے طالبہ کو ورغلایا کر ویڈیو بنانی اور پھر 6 ماہ تک بلیک میل کر کے جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ نمائندے نے بتایا کہ ملزمان طالبہ کے والد کو بلیک میل کر کے 3 لاکھ روپے طلب کرتے رہے، مطلوبہ رقم نہ ملنے پر انہوں نے زیادتی کی ویڈیو انٹرنیٹ پر ڈال دی۔ بدقسمت طالبہ کے والد کی درخواست پر پولیس نے واقعے میں ملوث مرکزی ملزمان انضمام، احتشام، جہانگیر اور شیراز کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے لڑکی کی قابل اعتراض ویڈیو برآمد کرلی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ملزم بلال فرار ہے جس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں جب کہ زیر حراست ملزمان کے خلاف دفعہ 376 اور 292 کے تحت مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ In ko kai saza deni chyia app k khyal ma ? Khan...
Posted on: Sat, 20 Jul 2013 03:41:21 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015