سمندر سب کے لیے ایک جیسا ہی ہوتا ہے - TopicsExpress



          

سمندر سب کے لیے ایک جیسا ہی ہوتا ہے لیکن کچھ لوگ اس میں سے موتی تلاش کر لیتے ہیں ، کچھ مچھلیاں پکڑ لیتے ہیں اور کچھ کو سمندر سے کھارے پانی کے سوا کچھ بھی نہیں ملتا ۔ بادل سے برسنے والا پانی ایک جیسا ہی ہوتا ہے ۔ زرحیز زمین اسی پانی سے سبزہ اگا لیتی ہے ، صحرا کی ریت اس پانی سے اپنی پیاس بجھاتی ہے اور وہی پانی چکنے پتھروں کو محض چھو کر گزر جاتا ہے ۔ اللہ کی رحمت ہر دل کے لیے ایک جیسی ہے اب یہ ھم پر ہے کہ ہم پر اسکا کتنا رنگ چڑھتا ہے۔ " اور اللہ کا رنگ سب رنگوں سے بہتر ہے " پیا رنگ کالا سے اقتباس - Rim-Jhim BoY -
Posted on: Tue, 03 Sep 2013 12:12:23 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015