فرانسیسی صدر نے کہا ہے کہ برطانوی - TopicsExpress



          

فرانسیسی صدر نے کہا ہے کہ برطانوی پارلیمان کی طرف سے شام پر حملے کے خلاف ووٹ دینے سے فرانس کا شام کے خلاف سخت کارروائی کا عزم نہیں بدلا۔ ان کے بیان سے قبل امریکی وزیرِ دفاع چک ہیگل نے کہا تھا کہ شام امریکہ ممکنہ حملے کے لیے دوسرے ممالک کے تعاون کی کوششیں جاری رکھے گا۔ ادھر، وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے ’جو ممالک کیمیائی ہتھیاروں سے متعلق بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں ان کا احتساب ہونا چاہیے۔‘ جہاں ایک طرف مغرب شام میں مبینہ کیمیائی حملے کے ردِ عمل پر عسکری کارروائی پر غور کرہا، شمالی شام میں بی بی سی کے نامہ ایئن پینل کی ایک رپورٹ کے مطابق، ایک لڑاکہ جہاز نے بچوں کے کھیل کے میدان میں بم گرایا جس سے متعدد لوگ بری طرح جھلس گئے۔ کیا شام کی صورتِ حال سلجھانے کے لئے دنیا کو دو سال پہلے بشار السد پر دباؤ ڈالنا چاہیے تھا جب یہ معاملہ شروع ہوا؟ **اپنے نام کے ساتھ اپنے شہر کا نام ضرور لکھئے گا۔ Khan...
Posted on: Fri, 30 Aug 2013 12:42:24 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015