قبائلی علاقوں کے باہر پہلا ڈرون - TopicsExpress



          

قبائلی علاقوں کے باہر پہلا ڈرون حملہ، پانچ ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ حکیم اللہ محسود کی ڈرون حملے میں ہلاکت کے بعد یہ پہلا ڈرون حملہ ہے پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو کی تحصیل ٹل میں واقع ایک مدرسے پر امریکی ڈرون حملے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ خیال رہے کہ یہ پہلا امریکی ڈرون حملہ ہے جو پاکستان کے قبائلی اور نیم قبائلی علاقوں سے باہر کیا گیا ہے۔ پاکستان کے سرکاری ریڈیو کے مطابق ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد آٹھ ہے۔ دریں اثنا صوبہ خیبر پختونخوا میں حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیریں مزاری نے ڈرون حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ امریکہ کی جانب سے پاکستان کی عوام کے خلاف جنگ کا اعلان ہے۔ شیریں مزاری کے مطابق وہ یہ جاننا چاہتی ہیں کہ آیا حملے کے وقت حکومتِ پاکستان اور فوج سوئی ہوئی تھی یا اس نے حالیہ حملے پر ساز باز کر رکھی تھی۔ مقامی اور پولیس ذرائع نے بی بی سی کو بتایا کہ جمعرات کو علی الصبح چار بجے کے قریب ڈرون طیارے سے پارہ چنار روڑ پر واقع مدرسہ مفتاح القرآن پر دو میزائل داغے گئے۔حملے میں مدرسے کے تین طالب علم اور دو اساتذہ ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ ایک شخص زخمی ہے۔ تاہم عینی شاہدین کے مطابق اس حملے میں تین افغان اور دو پاکستانی افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ صرف دو طالب علم زخمی ہوئے ہیں۔ Mai Pakistani Hoon ٭٭کائنات٭٭
Posted on: Thu, 21 Nov 2013 17:19:07 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015