لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی میڈیکل - TopicsExpress



          

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی میڈیکل کمیٹی نے مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی المعروف بوم بوم کو سب سے زیادہ فٹ کھلاڑی قرار دے دیا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف پانچ ون ڈے اور دو ٹی ٹوئینٹی میچز کی سیریز کے لیے پی سی بی کے میڈیکل بورڈ نے دو مراحل میں 10 کرکٹرز کے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں فٹنس ٹیسٹ لیے تھے۔ سلیکشن کمیٹی کو موصول ہونے والی فٹنس رپورٹ کے مطابق بوم بوم شاہد آفریدی سب سے فٹ کھلاڑی قرار پائے۔ اوپنر ناصر جمشید اور نوجوان لیگ سپئینر عثمان قادر نے بھی ٹیسٹ پاس کرلیا،جب کہ نوجوان کرکٹرز حارث سہیل،صہیب مقصود،رضا حسن اور ذوالفقار بابر کی فٹنس کا معیار بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے پر پورا نہیں اترا۔ سلیکٹرز نے انہیں اکیڈمی میں ہی فٹنس بہتری لانے کی ہدایت کی ہے۔ چیف سلیکٹر اقبال قاسم کی سربراہی میں قائم قومی سلیکشن کمیٹی یکم جولائی کو لاہور میں بیٹھے گی اور ٹیم مینجمنٹ سے مشاورت کے بعد قومی اسکواڈ کو حتمی شکل دے گی۔ پھر عبوری چئرمین پی سی بی نجم سیھٹی کی منظوری کے بعد اسی روز یا اگلے روز پاکستانی ٹیم کا اعلان کیا جائے گ
Posted on: Sun, 30 Jun 2013 07:52:22 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015