لوگ عورت کو فقط جسم سمجھ لیتے - TopicsExpress



          

لوگ عورت کو فقط جسم سمجھ لیتے ہیں رُوح بھی ہوتی ہے اُس میں یہ کہاں سوچتے ہیں رُوح کیا ہوتی ہے اِس سے اُنہیں مطلب ہی نہیں وہ تو بس تن کے تقاضوں کا کہا مانتے ہیں رُوح مرجائے، تو ہر جسم ہے چلتی ہوئی لاش اِس حقیقت کو سمجھتے ہیں نہ پہچانتے ہیں کئی صدیو ں سے یہ وحشت کا چلن جاری ہے کئی صدیوں سے ہے قائم یہ گناہوں کا رواج لوگ عورت کی ہر اِک چیخ کو نغمہ سمجھیں وہ قبیلوں کا زمانہ ہو، کہ شہروں کا سماج جبر سے نسل بڑھے، ظلم سے تن میل کرے یہ عمل ہم میں ہے، بے علم پرندوں میں نہیں ہم جو اِنسانوں کی تہذیب لیے پھرتے ہیں ہم سا وحشی کوئی جنگل کے درندوں میں نہیں ساحر لدھیانوی
Posted on: Tue, 19 Nov 2013 17:20:10 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015