منافقت کی بھی حد ہوتی ہےہم لوگوں میں - TopicsExpress



          

ISI

منافقت کی بھی حد ہوتی ہےہم لوگوں میں منافقت بہت زیادہ نظر آتی ھے ، کیونکہ جب اندھے ، بہرے اور گونگے ملاؤں کی اتباء کریں گے تو یہی ملے گا ہمیں- آج پشاور میں ایک چرچ میں دھماکہ ہوا جس میں ٥٦ کے قریب عیسائی برادری کے لوگ مارے گئے ۔ ۔!! مختلف پیجز پر آپکو مذمتّیں نظر آئیں گی ، پر جب آپ اُس پوسٹس میں کمنٹس دیکھیں گے تو آپکو بہت سے ایسے کمنٹس نظر آئیں گے ۔ کیا آپکو مصر میں شام میں مسلمانوں کا قتل عام نظر نہیں آتا ۔ ایڈمن بڑی فکر ھے عیسائیوں کی ۔ اور مسلمان بھی تو مارے جارھے ہیں ان کا کیا ۔ ڈرون حملے میں جو مسلمان مارے جاتے ہیں وہ، وغیرہ وغیرہ کیا اسلام یہی سکھاتا ھے ہمیں ؟؟ یہ خبیث درندے پتہ نہیں اسلام کا کونسا چہرہ ظاہر کرانا چاہتے ہیں ، وہ قرآن جو ایک انسان کے قتل کو پوری انسانیت کے برابر قرار دیتی ھے آج اُسی کے پیروکار دہشتگردوں کے ہاتھوں ٥٦ نہتے عیسائیوں کے مارے جانے پر مذّمت بھی گوارا نہیں کرتےجن میں سے اکثریت عورتوں اور بچوں کی ہے ؟ لعنت ھے ایسی گندی سوچ پر ۔ رسول خدا صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی ایک حدیث ھے جس کا مفہوم یہ ہے کہ ، کہ اگر مشرق میں کوئی انسان بیگناہ قتل ہو اور مغرب میں موجود ایک شخص اس قتل پر راضی ہو تو یہ اس قتل میں قاتل کے ساتھ شریک ھے ۔ آغا
Posted on: Sun, 22 Sep 2013 09:45:06 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015