میانوالی میں خواتین حق رائے دہی سے - TopicsExpress



          

میانوالی میں خواتین حق رائے دہی سے محروم اکیسویں صدی میںضمنی الیکشن میں میانوالی کے حلقہ این اے 71 کے قدیمی شہر پائی خیل میں خواتین ووٹرز اس مرتبہ بھی اپنا حق رائے دہی میں استعمال نہیں کر رہیں ۔اس شہر میں 57 سال بعد 11 مئی2013 کے عام انتخابات میں چند خواتین ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعما ل کیا تھا لیکن ضمنی الیکشن میں دوبارہ کسی خاتون ووٹر نے پولنگ سٹیشن کا رخ نہیں کیا ۔بتایا جاتا ہے کہ 1956 میں اس شہر کے دو وڈیرے خوانین عطا ء اللہ خان مرحوم اور ٹھیکیدار شیر علی خان مرحوم جو کہ آپس میں سیاسی حریف تھے انہوں نے جرگہ میں یہ فیصلہ کیا تھا کہ پائی خیل شہر کی کوئی خاتون بھی اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کرے گی جس پر عرصہ دراز گزر جانے کے باوجود ابھی تک عملدر آمد جاری ہے ۔حالانکہ موجودہ حالات میں خواتین ووٹرز پر پولنگ اسٹیشن جانے کی پابندی عائد نہیں ہے M
Posted on: Thu, 22 Aug 2013 14:42:25 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015