میرا مشاہدہ ہے کہ فیس بک پر - TopicsExpress



          

میرا مشاہدہ ہے کہ فیس بک پر دہریوں،کافروں اور قادیانیوں کی طرف سے اسلام کو تضحیک کا نشانہ بنانے اور عوام الناس کو علماء کے خلاف ابھارنے کیلیے جو سب سے زیادہ کارگر ہتھیار استعمال کیا جاتا ہے وہ قرآن یا حدیث نہیں بلکہ صرف اور صرف 2،4 پاکستانی مولوی صاحبان کے بیانات ہوتے ہیں۔ کوئی کافر قرآن پر اعتراض کرے تو میں بہ آسانی جواب دے لیتا ہوں۔اگر پیغمبر اسلام ﷺکی سیرت یا احادیث پر اعتراض کیا جائے تو بھی میں کسی حد تک دفاع کرلیتا ہوں لیکن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یقین جانیے سب سے زیادہ شرمندگی ،پریشانی و مشکل انہی چند مولوی صاحبان کے اقوال و افعال کا دفاع کرنے میں ہوتی ہے۔جیسا کہ حالیہ بیانات داغے گئے اور غیر مسلموں کو اسلام کے خلاف خوب کھل کھیلنے کا موقع دیا گیا۔اب بھلا بتائیے! یہ بھی کوئی بات ہے کہ اگر امریکہ کتے کو بھی مارے گا تو وہشہید ہوگا۔اگر کبھی ان چند مولوی صاحبان کو انکی حرکات کی وجہ سے اسلام پر کیے جانے والے اعتراضات پڑھوا دوں تو مجھے نہیں لگتا کہ یہ لوگ خود ساختہ پیشوا بننے سے بہت جلد توبہ نہ کرلیں۔انہی حالات سے مجبور ہوکر مفتی منیب الرحمٰن صاحب نے آج ایک کالم بھی لکھا ہے جس میں ان مولوی صاحبان کو عاجزانہ انداز میں سمجھانے کی کوشش کی گئی ہے۔ جسکا لب لباب شاید یہی بنتا ہے کہ خدارا سدھر جاؤ یا پھر اسلام کی جان چھوڑ دو۔ از ::https://facebook/zoohaib.zaibi
Posted on: Tue, 12 Nov 2013 16:30:37 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015