میں اس پارٹی میں خان صاحب کے لیے نہیں - TopicsExpress



          

میں اس پارٹی میں خان صاحب کے لیے نہیں آیا بلکہ پاکستان کے لیے آیا ہوں - میں کہتا ہوں تحریک انصاف کو افضل نے مروایا ، یعنی جیسے آپ کہتے ہیں یہ طریقہ افضل ہے - خان صاحب نے بھی اسی کا سہارا لیا کہ پارٹی الیکشن جنرل الیکشن کے بعد بھی ہو سکتے ہیں لیکن پہلے کروانا افضل ہے - یوتھ ونگ کا صدر دوسری پارٹیوں کے ساٹھ اور پچپن سال کے ہیں لیکن تحریک انصاف کی یوتھ ونگ کا صدر پینتیس سال سے کم ہو گا تو وہ افضل ہے - طاہر القادری کے ساتھ مل کر سیاسی فائدہ اٹھایا جا سکتا تھا لیکن قانون اور آئین کے دائرے میں رہ کر کام کرنا افضل ہے - عدلیہ کے لیے سوال اٹھے تو اس کے لیے سب سے پہلے نکلنا افضل ہے یعنی ہائی ٹالک ہائی مورال گراؤنڈ جس پر ہم نے کھیلا - ان میں سے بہت سی چیزوں پر مجھے اعتراض ہو سکتا ہے لیکن میں کہتا ہوں اگر ماں نے ایک ایسے بیٹے کو جنم دیا ہے جو اس دور میں میں روایتی سیاست سے ہٹ کے ہونا چاہتا ہے تو خدا کے لیے اس کا ساتھ دیں - ابرار الحق #Ibrarulhaq #PTI #Awaztoday awaztoday.co/News-Talk-Shows/42162/Afzal-is-responsible-for-PTI-loosing-Elections-Ibrar-ul-Haq.aspx
Posted on: Mon, 12 Aug 2013 08:44:59 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015