نواز شریف کے میریٹ کے خلاف جا کر - TopicsExpress



          

نواز شریف کے میریٹ کے خلاف جا کر نوازنے کا سلسلہ نہ رکا جس سے اب ایک چہیتے میٹرک پاس پائلٹ کو پی آئی اے کا نیا ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ آپریشن مقرر کر دیا گیا ہے. اس کی اہلیت یہ ہے کہ کیپٹن ہمایوں نواز شریف اور ان کے خاندان کو زبردست پروٹوکول فراہم کرتے ہیں. عہدے پر کیپٹن ہمایوں جمیل کا تقرر سراسر غیر قانونی ہے. اسامی نہ ہونے کے باوجود کیپٹن ہمایوں کے لئے یہ عہدہ خاص طور پر تخلیق کیا گیا جو کہ سپریم کورٹ کے دو عہدے نہ رکھنے کی بھی خلاف ورزی ہے. اب کیپٹن ہمایوں ایک طرف طیارہ اڑا کر لاکھوں روپے تنخواہ پائیں گے اور دوسری طرف ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر کے عہدے کے مزے الگ لیں گے. میاں نواز شریف کے وزیر اعظم بننے کے بعد پی آئی اے کے ملازمین میرٹ کی بحالی کے خواب دیکھ رہے تھے لیکن ان خوابوں کی تعبیر انتہائی بھیانک مل رہی ہے یا یوں کہاں جائے کہ میریٹ کی ٹارگٹ کلنگ. نواز شریف نے پہلے اپنے دوست شجاعت حسین کو ایویئشن کا مشیر بنایا. جس پر انہی کی مشاورت پر تمباکو کی فیکٹری میں کام کرنے والے اسلم خالق کو پی آئی اے کا چیئرمین بنایا. یہ دونوں تقرریاں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کالعدم قرار ہو گئیں تھیں
Posted on: Fri, 02 Aug 2013 14:53:21 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015