ٹورسٹوں (Tourist) کے ساتھ دوسرے ملکوں - TopicsExpress



          

ٹورسٹوں (Tourist) کے ساتھ دوسرے ملکوں میں جو کچھ ھوتا ھے اس کے بارے میں مشہور ھے کہ دلی میں کسی دکاندار نے ایک امریکن کے ھاتھ ایک کھوپڑی بیچی تھی کہ یہ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی ھے ۔۔۔ اس نے پچاس ڈالر میں خوشی خوشی لے لی ۔۔۔ چند روز بعد وہ امریکن پھر اس دکان پر گیا تو دکاندار نے پھر ایک اور نسبتاً چھوٹی کھوپڑی اسے تھما دی اور اسے بھی مہاراجہ رنجیت سنگھ سے منسوب کیا ۔۔۔ امریکن بہت جھلایا کہ رنجیت سنگھ کی کھوپڑی تو میں ابھی پرسوں لے کر گیا ھوں ۔۔۔۔ دکاندار نے مسکرا کر کہا ۔۔۔ جناب یہ ان کے بچپن کی ھے ۔۔۔ ( اقتباس ۔۔۔ ابنِ انشاء کے مضامین مرتب حسن علی )
Posted on: Mon, 12 Aug 2013 06:02:20 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015