پشاور کی اس سیٹ پر کہا جا رہا تھا کہ - TopicsExpress



          

پشاور کی اس سیٹ پر کہا جا رہا تھا کہ کہ ٹکٹ پر بڑا جھگڑا ہے سمند مرسلین کھڑے ہو گئے تھے لیکن وہ صرف 1700 ووٹ لے سکے تو یہ کہنا کہ تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ چکی ہے سرا سر غلط ہے اس سیٹ ہارنے کے کچھ عوامل ہیں پہلی بات تو یہ ٹرن آؤٹ بہت کم رہ گیا تھا پہلے 46 فیصد تھا اب صرف 22 فیصد رہ گیا ، اور دوسری بات یہ کہ جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی وجہ بنی ، کہا جا رہا تھا کہ پیپلز پارٹی کا کوئی رول نہیں ہے لیکن دو بجے کے بعد جو پیپلز پارٹی کا ووٹر نکلا اے این پی کے حق میں اس نے ، اس نے پانسہ پلٹ دیا اور اے این پی کو آٹھ دس ہزار ووٹ پڑ گئے وہاں جو سب سے بڑا نقصان ہوا ہے وہ ایک تو گل بادشاہ کا معروف نا ہونا اور دوسرا ٹرن آؤٹ کا کم ہونا اور یہ ٹرن آؤٹ کب کم ہوتا ہے جب دلچسپی کم دکھائی دے جب کیمپین نہ کی جائے اور جب کیمپین موثر نہ ہو جب لوگوں کا دل گھر سے نکلنے کو نہ کرے یہ وجوہات ہیں -MS-
Posted on: Sun, 25 Aug 2013 01:25:40 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015