پنجاب کے حدود کے اندر، سندھہ کے حصے - TopicsExpress



          

پنجاب کے حدود کے اندر، سندھہ کے حصے کا پانی، اکثر فرشتے چرا کر لے جاتے ھیں. تحریر: محمد خان سیال، 23 جون 2013. پاکستان کی قومی اسیمبلی اور سینیٹ میں کئی بار چیخ وپکار بلند ھوئی ھے کہ چشما اور تونسہ براج (پنجاب) سے سندھہ کے حصے کا پانی، سندھہ میں گڈو براج میں پھنچنے سے قبل ھی چرالیا جا تا ھے. حال ھی میں سندھہ کے حصے کا 30 ہزار کیوسک پانی، پنجاب کے حدود کی اندر، غائب کردیا گیا مگر قومی اسیمبلی اور سینیٹ میں چیخ و پکار کا حکمرانون پر کوئی اثر نھیں ھوتا اور وہ کبہی کبہی اس چوری پر صرف حیرانی کا اظہار کرتے رھتے ھیں، ایسا لگتا ھے کہ فرشتے، سندھہ کے حصے کا پانی پنجاب کے حدود کے اندر چرا لے جاتے ھیں. آبپاشی ماہرین کا کھنا ھے کہ اس سازش کے پیچھے، پنجاب کے چیف منسٹر شہباز شریف کا ھاتہہ ھے جو سب کچہہ جان کر بہی خاموش ھے. ارسا کو کئی بار سندھہ نے تجویز دی ھے کہ وہ سندھہ کے حصے کا پانی، گڈو براج (سندھہ) پر مکمل طور پر دینے کا پابند ھے مگر ارسا بہی، سندھہ دشمن اور کرپٹ واپڈا کے نقش قدم پر چل رھا ھے.
Posted on: Sat, 22 Jun 2013 21:43:51 +0000

Recently Viewed Topics




© 2015