پچھلے دنوں ایک ڈھابے سے کھانا کھانے - TopicsExpress



          

پچھلے دنوں ایک ڈھابے سے کھانا کھانے کو دل چاہا۔ دوست کو ساتھ لے کر ایک ڈھابے پر پہنچے اور دال فرائی اور قیمے کی پلیٹ آرڈر کردی۔ ابھی ہم کھانا کھا ہی رھے تھے کہ ایک شخص ڈھابے میں آیا اور دو روٹیاں خرید کر ایک کونے میں بیٹھ گیا۔ اس شخص کا انداز کچھ ایسا تھا کہ میں اس کی طرف متوجہ ہوگیا۔ اس شخص نے اپنی پوٹلی کھولی اور اس میں سے ایک کچا پیاز اور ایک سبز مرچ نکال کر روٹی کے ساتھ کھانا شروع کردیا۔ مجھ سے رہا نہ گیا اور میں نے ویٹر کو بلا کر کہا کہ اسے میری طرف سے ایک گوشت کی پلیٹ دے دو۔ جب ویٹر اسے گوشت کی پلیٹ دینے گیا تو اس نے لینے سے انکار کردیا۔ میں سمجھ گیا کہ آدمی خوددار لگتا ھے، کبھی نہیں لے گا۔ میں اس کے پاس گیا اور اسے کہا کہ دیکھو، اللہ ھر ایک کو کسی نہ کسی کی قسمت کا ہی دیتا ھے۔ مجھے اللہ نے تہماری قسمت کی یہ مٹن کی پلیٹ دی تھی اس لئے انکار نہ کرو اور کھالو۔ یہ سننا تھا کہ اس شخص کی آنکھوں میں آنسو آگئے اور وہ زاروقطار رونے لگ گیا۔ روتے روتے اس کی ہچکیاں بندھ گئیں۔ ڈھابے میں موجود ہر شخص سوگوار ہوگیا۔ کافی دیر بعد جب وہ چپ ہوا تو بولا: میرے گھر کی فریج میں قربانی کا پندرہ کلو گوشت اب بھی موجود ھے، لیکن میں پیاز سے روٹی کھاتا ہوں، کیونکہ۔ ۔ ۔ ۔ میں آرائیں ہوں!!! آرائیں دوستوں سے معذرت کے ساتھ
Posted on: Thu, 21 Nov 2013 10:58:55 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015