کسی گاؤں میں ایک کھلونے والا رہا - TopicsExpress



          

کسی گاؤں میں ایک کھلونے والا رہا کرتا تھا۔ وہ بےحد خو بصورت کھلونے بناتا اور ایک درخت کے نیچے بیٹھ کر انھں بیچ دیتا ۔اس کے کھلونے بے حد خوبصورت ہوتے اور ہاتوں ہاتھ بک جاتے ۔ شام تک وہ سارے کھلونے بیچ دیتا اور گھر چلا جاتا۔اپنے خوبصورت کھلونوں کی وجہ سے وہ کافی مشہور ہو گیا۔اس کی شہرت سن کر ایک تاجر وہاں پہنچا ۔ کھلونے والا درخت کے نیچے بیٹھا کھلونے بیچ رہا تھا۔تاجر نے اس سے پو چھا تم کتنا کما لیتے ہو؟کھلونے والے نے کہا گذارہ ہو جاتا ہے۔تاجر نے کہا تم اور زیادہ کھلونے کیوں نہیں بناتے؟۔کھلونے والے نے پوچھااس سے کیاہوگا؟تاجر نے کہا تمہارا کام اور بڑھےگا۔کھلونے والے نے پوچھاپھر؟ تاجر نے کہا ۔۔پھر تم اور زیادہ کماؤگے۔کھلونے والے نے کہاپھر؟تا جر نے کہا تم کچھ اور ملازم اپنی مدد کے لئے رکھ لینا۔کھلونے والے نے پوچھاپھر؟ تاجر نے کہا پھر تمہاری شہرت دور دور تک پھیل جائے گی اور تم بہت امیر ہو جاؤ گے۔کھلونے والے نے پوچھا پھر؟تاجر نے کہا پھر تم آرام اور سکون سے رہنا۔کھلونے والے نے کہا تو اب کیا کر رہا ہوں؟
Posted on: Tue, 05 Nov 2013 06:34:39 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015