کوئٹہ آتش فشاں بن چکا ہے کسی وقت بھی - TopicsExpress



          

کوئٹہ آتش فشاں بن چکا ہے کسی وقت بھی پھٹ سکتا ہے۔چیف جسٹس ! عزت مآب چیف جسٹس چودھری افتخار محمد آج بھی کوئٹہ میں ہیں اور وہاں کے حالات و واقعات کا مشاہدہ کر کے ہی انہوں نے ایسا بیان جاری کیا ہے معدنی دولت سے مالا مال یہ صوبہ دشمنوں اور حاسدوں کی ریشہ دوانیوں کے باعث عرصہ سے جوالا مکھی بنا ہوا ہے۔ کون سی ایسی مصیبت ہے جو یہاں موجود نہیں۔ قتل، اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری، فرقہ وارانہ، قتل، لسانی و نسلی تعصب یہ سب ایسی بارودی سرنگیں ہیں جو قدم قدم پر یہاں نصب ہیں.... مقید کردیا یہ کہہ کے سانپوں کو سپیروں نے یہ انسانوں کو انسانوں سے ڈسوانے کا موسم ہے ہم خود اپنے ہاتھوں امن، خوشحالی اور ترقی کا گلا کاٹ رہے ہیں اور قدم بہ قدم زوال کی طرف جا رہے ہیں مگر خوش ہیں جشن منا رہے ہیں۔ تخریب کو اپنی تعمیر تصور کرتے ہیں۔ خدارا چیف جسٹس کی باتوں پر توجہ دی جائے۔ لاپتہ افراد خواہ ایجنسیوں والوں کی تحویل میں ہوں، سیاسی جماعتوں کے یا دہشت گردوں کے۔ ان کی برآمدگی یقینی بنائی جائے۔ امن و امان کی حالت پر پوری قوم کو اعتماد میں لیا جائے جس صوبے میں پولیس خود محفوظ نہیں وہاں کے عوام کا تو خدا ہی حافظ ہو گا۔ یہ بے چارے کہاں جائیں۔ مہنگائی، غربت، بیروزگاری پہلے ہی ان کو ادھ موا کرچکی ہے۔ یہ تو ان کی ہمت ہے کہ سب کچھ برداشت کر رہے ہیں اور پھٹ نہیں پڑتے حکمران خدا کا خوف کریں جس دن یہ پھٹ پڑے تو لوگ 1935ءکا زلزلہ بھول جائیں گے انہیں اس حالت پر نہ پہنچایاجائے کہ وہ یہ کہنے پر مجبور ہوجائیں کہ.... زندگی جا چھوڑ دے پیچھا میرا آخر میں انسان ہوں پتھرتو نہیں Nida
Posted on: Thu, 19 Sep 2013 05:23:35 +0000

Trending Topics



iv>

Recently Viewed Topics




© 2015