الحمد للہ تحریک منہاج القرآن اب ایک - TopicsExpress



          

الحمد للہ تحریک منہاج القرآن اب ایک ایسے مرحلے پر پہنچ چکی ہے کہ ان منفی قوتوں کو اپنا وجود خطرے میں نظر آیا۔ انہوں نے دیکھا کہ تحریک منہاج القرآن امت مسلمہ کو عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا بھولا ہوا سبق پھر یاد کرا رہی ہے۔ ادب و تعظیم رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چراغ سینوں میں روشن ہو رہے ہیں۔ وہ نوجوان نسل جو عشق الہی، عبادت الہی، اطاعت الٰہی، تعلق باللہ، ربط رسالت، عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ادب محبوب کبریاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے روحانی اور وجدانی مراکز سے دور کر دی گئی تھی وہ دیوانہ وار پلٹ کر کشاں کشاں اسی منزل عشق کی طرف رواں دواں ہوگئی ہے۔ لبوں پر عشق مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ترانے ہیں۔ سینوں میں عشق مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے چراغاں ہو رہا ہے۔ وطن عزیز کی فضائیں تاجدار مدینہ کے ترانوں سے گونج رہی ہیں۔ تو ان قوتوں نے فی الفور سازش کے تحت تحریک منہاج القرآن کو بدنام کرنے کے لئے منصوبہ بندی کی یہ تحریک پر اللہ کا بے پایاں فضل و کرم تھا کہ دشمن فکری اور عملی اعتبار سے تو تحریک سے ٹکر لینے کی جرات نہ کرسکے۔ ان میں مردوں کی طرح اصول اور ضابطے کے مطابق مقابلہ کرنے کی نہ اخلاقی جرات تھی اور نہ اس کی صلاحیت اور طاقت۔ اختلاف تھا تو پوری جرات اور دیانت سے سامنے آتے ہماری غلطی کی نشاندہی کرتے ہمارا ظرف اتنا تنگ نہیں کہ اپنی غلطی کو تسلیم نہ کرسکتے لیکن عدل وانصاف، امانت ودیانت اور اخلاق و کردار اور وسعت ظرف جیسے اوصاف باطل کے کردار میں شامل ہی نہیں چنانچہ در پردہ سازشی، تخریبی، ناجائز اور غیر عادلانہ طریقے اپنائے گئے۔
Posted on: Thu, 15 Aug 2013 20:47:01 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015