ایک شخص ایران سے آیا اور علامہ اقبال - TopicsExpress



          

ایک شخص ایران سے آیا اور علامہ اقبال رح کی خدمت میں حاضر ہوا، گفتگو کے دوران فارسی زبان کی تعریف کرتے ہوئے ان کے منہ سے نکل گیا: عربی تو اونٹوں کی زبان ہے۔ یہ جملہ سننا تھا کہ علامہ اقبال رح کا چہرہ سرخ ہوگیا، نہایت غصہ کے عالم میں کہا: نکل جاؤ میرے گھر سے.. وہ چلا گیا۔ بعد میں ذرا طبیعت سنبھلی تو حاضرین میں سے کسی نے پوچھا کہ آپ کو اس قدر غصے میں نہیں دیکھا، اس پر علامہ اقبال رح نے کہا: عربی میرے آقا صلّی اللہ علیہ وسلّم کی نہایت میٹھی اور پیاری زبان ہے، میں اس کے خلاف ایسی بے ہودہ بات کیسے برداشت کرسکتا ہوں۔ ماخوذ از اقبالیات Ayesha
Posted on: Sat, 09 Nov 2013 08:30:40 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015