جاو جا کر اپنے ابّا سے پوچھو۔ ۔ ۔ - TopicsExpress



          

جاو جا کر اپنے ابّا سے پوچھو۔ ۔ ۔ ۔ ___________________________ آجکل بیچارے کم سن ، کم عقل جذباتی نوجوانوں کو جب میں اکثر اپنی جہالت کا برملا اظہار کرتا دیکھتا ہوں تو دل دکھتا ہے۔ اور لاکھ سمجھانے کے بعد بھی جب انکی سوئی 12 سے آگے پیچھے نہیں ہوتی تو پھر اردو کی چند ضرب المثل کے استعمال کے بعد، مجھ پر گالیوں ، فتووں کے برسٹ کے ساتھ حملہ ہوجاتے ہیں۔ اور آخر میں سمپل حل۔۔۔۔۔بلاک آج بھی ایک ایسے ہی جاہل سے پالا پڑا۔ حضرت فرماتے تھے: {پاک آرمی ایک نیشنلسٹ فوج ہے، اسے دنیا کے مسلمانوں سے کوئی لینا دینا نہیں۔ ۔ ۔ یہ وطن پرست ہے } میں نے کہا ثبوت ؟ آگے سے کہتے ؛ تم ثبوت دو کہ یہ نیشنلسٹ نہیں ہے، پھر میں ثبوت دوں گا۔ عجیب بہرحال ، میں ان حضرت سے انکی عمر پوچھی تو وہ بمشکل 22 سال تھی۔ پھر میں نے کہا چلو ثبوت میں دیتا ہوں اور تصدیق تمہارے والد گرامی کر دیں گے ان شاء اللہ العزیز میں اسے کہا؛ بیٹا جاو اپنے ابو سے پوچھو کہ یوم کپور کیا بلا ہے؟ اس دن اسرائیل کی ٹھکائی کس کے ہاتھوں ہوئی؟ پاک فضائیہ نے دو سمندر پار جا کر کس کی خاطر لڑائی لڑی؟ الااقصی شہدا برگیڈ کے فلسطینی مجاہدین کی کئی دہائیوں تک تربیت کر کے اس تحریک کو کھڑے کرنا والا ملک کونسا ہے؟ اور بوسنیا میں سرب صلیبی بدمعاشوں کے خلاف مجاہدین کی تربیت ، اسلحہ اور انکی کمان کون کرتا رہا ، اور اسلحہ سے بھرا پاکستانی بحری جہاز بوسنیائی ساحل کے قریب کیوں پکڑا گیا تھا؟ اور یہ کیپٹن گل شیر خان کہان شہید ہوا تھا؟ اور پھر اپنی ابا جان سے یہ بھی پوچھنا کہ اسی کی دہائی میں افغانی مسلمانوں پر سرک ریچھ روس کے مظالم کے خلاف کو میدان جہاد میں کودا اور افغانستان میں جہاد فی سبیل اللہ کی پشتی بانی کی؟ اور یہ پوچھنا مت بھولنا کہ جب خوارج نے بیت اللہ پر قبضہ کیا، حاجیوں کو قتل کیا اور یرغمال بنایا تو ان ناپاک جہنم کے کتوں سے کس نے مقدس گھر کو کس فوج نے آزاد کروایا کشمیر میں ہندو مشرکین کے ہاتھوں جان و مال اور عزتیں گنواتے مسلمانوں کی آزازدی کے لئے کون اپنی جان و مال خرچ کر رہا ہے اور پاک فوج سیاچن پر کس کے لئے بیٹھی ہے؟ پھر جب چچنیا میں روس کے ساتھ مسلمانوں کا دوبارہ محاذ سجا تو مجاہدین کو چاروں طرف سے روس میں گھری ہوئے ریاست چچنیا میں کس نے اور کس طرح داخل کروایا اور اپنے ابا جان سے دل ہاتھ رکھ کر یہ بھی پوچھ لینا کہ اس وقت افغانستان میں جو امریکہ اور نیٹو کا حشر نشر ہوا ہے اس میں حقیقتا کس ہاتھ شامل ہے اور اسامہ پاکستان میں کیا گرمیوں کی چھٹیاں گزارنے آیا تھا؟ حقانی نیٹ ورک کون ہے اور یہ اتنا بڑا جہادی گروہ کس کی پشت پناہی سے چل رہا ہے اور کس کا بازو کہلاتا ہے؟ اور آخر میں یاد رہے کہ اگر پاکستان آرمی نیشنلسٹ ہے تو 4500 اور اس سے زائد رینج کے میزائل کن کے دفاع کے لئے بنائے گئے ہیں ، ہندوستان کیا، یورپ کیا اسرائیل کا ایک ایک شہر پاکستان کے نشانے پر ہے۔ اور الحمد اللہ اب پاکستان بین البراعظمی میزائل سے لیس ہے فوج رکھتا ہے۔ یہ کن کے مسلمانوں کے دفاع کے لئے ہیں؟ بس یہ تو وہ چند مثالیں ہیں جو منر عام پر آگئیں ، زبان زد عام آگئیں، اس کے علاوہ گمنام بھی ہیں ، جنکا تذکرہ پھر کسی وقت سہی۔ اگر اب بھی کوئی عقل کا اندھا، آنکھوں سے نابینا، حیاء سے عاری پاکستان فوج کو نیشنلسٹ ہے تو میری طرف سے وہ جائے بھاڑ میں ، مجھے اس سے کوئی لینا دینا نہیں ۔ یہ تحریر پڑھ کر مجھے لگتا ہے کہ اگر کوئی بھی تکفیری یا خارجی اپنا ابا سے ان معاملات پر کنسلٹ کر لےتو گمراہ نہ ہوتا اور نہ کسی مخلص مسلمان کو گمراہ کرے گا۔ الا یہ کہ ابا اس بیماری سے پاک ہوں. Bravo~
Posted on: Sun, 27 Oct 2013 06:58:15 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015