"خیال ہوتاہے کہ اس وقت نواز شریف کی - TopicsExpress



          

"خیال ہوتاہے کہ اس وقت نواز شریف کی آمد ہی پاکستان کے لیے موزوں تر تھی۔ہمیں اس وقت استحکام کی ضرورت ہے۔یہ استحکام وہی لا سکتا ہے جو موجودہ عالمی و مقامی حقائق سے ہم آہنگ پالیسی دے سکے۔......اگر انہیں پانچ سال موقع ملتا ہے تو میرا حسنِ ظن یہ ہے کہ ملک سیاسی اور معاشی طور پر مستحکم ہو جائے گا ۔اس کے بعد ہم اس قابل ہوں گے کہ کوئی نیا تجربہ کریں۔اس وقت ہمیں عمران خان کی ضرورت ہو گی۔تاہم اس کے لیے انہیں ابھی سے تیاری کرنی ہے۔انہیں ایک متبادل انداز نظر اور نظام کے خد و خال واضح کرنے ہیں اور قوم کو اس کے لیے تیار کرنا ہے۔اس کے لیے وژن کی ضرورت ہے۔”وژن“ انتخابی دھاندلی اور ڈرون حملوں پر احتجاج سے تشکیل نہیں پاتا ، اس کے لیے نیا انداز نظر چاہیے ورنہ عمران کی تقریروں کا وہی انجام ہو گا،جو قومی اسمبلی سے ان کے پہلے خطاب سے ہوا۔" dunya.pk/index.php/author/khursheed-nadeem/2013-06-22/3344/37420860#.Ucaz9Ts3BJQ #ImranKhan , #PTI, #Vision , #Leadership, #PMLN, #NawazSharif
Posted on: Sun, 23 Jun 2013 09:46:30 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015