طالبان اور افواج پاکستان : سب جانتے - TopicsExpress



          

طالبان اور افواج پاکستان : سب جانتے ہیں کہ طالبان اور افواج پاکستان عرصہ سے دوبدو بر سر پیکار ہیں۔ افواج پاکستان کا کہنا ہے کہ طالبان نے پاکستانی ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا ہے جبکہ طالبان کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان نے الّلہ کی رٹ کو چیلنج کیا ہے۔ طالبان انتہائی جرءت سے جی ایچ کیو، مھران نیول بیس، سرگودھا اور کامرہ ائر بیس، آئی ایس آئی کے ھیڈ کوارٹر پر حملے کر چکے ہیں اور اب تک پانچ ھزار سے زائد فوجی جوانوں کو شہید کر چکے ہیں پھر بھی کچھ لوگ بے معنی اور خلاف حقیقت پروپیگنڈہ جاری رکھے ہوئے ہیں کہ "یہ جو دھشتگردی ہے، اسکے پیچھے وردی ہے"۔ یہ صحیح ہے کہ دیگر شعبہ ہائے زندگی کی طرح افواج میں بھی طالبان کے ہمدرد موجود ہیں اور حزب التحریر بالخصوص اسی مقصد کے لئے کام کر رہی ہے اور دینی جماعتوں کا وسیع پروپیگنڈہ نیٹ ورک بھی اثر انداز ہوتا ہے تاھم بطور ادارہ افواج پاکستان اور طالبان دو متحارب قوّتیں ہیں۔ بعض دفعہ اور افواج پاکستان طالبان کے کسی خاص گروہ سے ٹیکٹیکل روابط بھی رکھتے ہیں جس سے باخبر رہنے میں مدد ملتی ہے اور بعض دفعہ جانی نقصان بھی اٹھانا پڑتا ہے۔ اصل مسئلہ یہ ہے کہ جمہوری قوّتیں اور بالخصوص وفاقی اور صوبائی سول حکومتیں خود یکسو نہیں ہیں۔ عوام نے پورے ملک میں مجموعی طور پر "تبدیلی" کے لئے ووٹ دیا لیکن یہ عوامی مینڈیٹ گم ہوگیا۔ اب بھی وقت ہے کہ تمام جمہوری قوّتیں ملک کو دھشتگردی سے بچانے اور تعمیرنو کیلئے متحد ہوں تو آئندہ سالوں میں آنے والی بڑی تباھی سے بچا جا سکتا ہے جو طالبان کے کابل پر حکمران ہونے کے بعد شروع ہوسکتی ہے۔
Posted on: Sun, 04 Aug 2013 14:59:38 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015