لوگ چیزوں کو دیکھتے ہیں اور مومن - TopicsExpress



          

لوگ چیزوں کو دیکھتے ہیں اور مومن چیزوں میں خدا کو دیکھتا ہے__لوگ چیزوں میں اٹک کر رہ جاتے ہیں ، مومن وہ ہے جو چیزوں سے گزر کر خدا تک پونھنچ جاے، پھل کو درخت سے گرتے ہوے ہر شخص نے دیکھا لیکن جس نے پھل گرنے کے واقعہ میں گریویٹی (قوت کشش ) کو دیکھا وہ نیوٹن بن گیا، میٹر (مادہ کو ہر شخص دیکھتا ہے، لیکن جس نے میٹر میں الیکٹران کی حرکت کو دیکھا وہ مایکل فرائڈے بن گیا، زرہ ہر جگہ ہے اور ہر شخص اسکو دیکھ رہا ہے لیکن جس نے زرہ میں نیوکلیر فورس کو دریافت کیا وہ آئین اسٹائن بن گیا ، اسی طرح دنیا کو ہر شخص دیکھتا ہے لیکن جو شخص دنیا میں خدا کو دیکھ لے وہی مومن ہے__ خدا اس دنیا میں ہر طرف -حسن تخلیق - کی بانسری بجا رہا ہے__ایسا اس لئے ہو رہا ہے کہ انسان اسکو سنے اور اس سے سرشار ہو کر رقص کرے، مگر انسان عین اس خدائی بانسری کے درمیان بے حس اور بے خبر بنا پڑا رہتا ہے خدا دنیا میں ایسے واقعات کو ظاہر کرتا ہے کہ جسے دیکھ کر لوگ تڑپیں، اپنے آنسوؤں سے اسکا استقبال کریں ، مگر انسان اتنا ظالم ہے کہ تڑپا دینے والے واقعات کو دیکھ کر بھی نہیں تڑپتا ، رلا دینے والے واقعات سے دوچار ہونے کے باوجود نہیں روتا ___انسان سے یہ مطلوب ہے کہ وہ خدا کی خدائی کا اعتراف کرے مگر انسان اس کے لئے تیار نہیں ہوتا، آج انسان ایک لفظ کہہ کر چھوٹ سکتا ہے کل وہ دن آنے والا ہے کہ وہ ساری کائنات دے کر بھی نہیں چھوٹ سکےگا__کیسا عجیب ہے انسان کا آج اور کیسا عجیب ہوگا انسان کا کل جسکے آنے میں کچھ دیر نہی
Posted on: Sat, 23 Nov 2013 12:12:00 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015