چولی کے نیچے کیا ہے ....... کیا خدا - TopicsExpress



          

چولی کے نیچے کیا ہے ....... کیا خدا انسانوں کی ذہانت چیک کرنے کے لیے غلطی کرتا ہے یا غلطی کرنا اسکی بھی فطرت میں شامل ہے جیسے کہ انسان کرتے ہیں ... یا پھر معاملہ اسکے برعکس ہے اور خدایی کلام اصل میں انسان کا کلام ہے ...... سوره نمل کی آیات نمبر سات سے لیکر نو تک میں خدا کہتا ہے ... ترجمہ - جب موسی نے اپنی اہلیہ سے فرمایا کہ میں نے ایک آگ دیکھی ہے - عنقریب میں تمھارے پاس اس میں سے کویی خبر لاتا ہوں یا تمہیں کویی چمکتا ہوا انگارہ لا دیتا ہوں تا کہ تم تپ اٹھو - پھر جب وہ اس کے پاس آ پہنچے تو آواز دی گی کہ با برکت ہے جو اس آگ میں ہے اور وہ جو اس کے آس پاس ہے اور الله پاک ہے جو سارے جہانوں کا رب ہے - اے موسی بے شک وہ میں ہی الله ہوں جو نہایت غالب حکمت والا ہے پھر سوره قصص کی آیات نمبر انتیس سے لیکر تیس تک میں کہتا ہے ترجمہ - پھر جب موسی نے مقررہ مدت پوری کر لی اور اپنی اہلیہ کو لے کر چلے انہوں نے طور کی جانب سے ایک آگ دیکھی - انہوں نے اپنی اہلیہ سے فرمایا تم ٹھہرو میں نے آگ دیکھی ہے شاید میں تمھارے لیے اس سے کچھ خبر لاؤں یا آتش کی کویی چنگاری تا کہ تم تپ اٹھو - جب موسی وہاں پہنچے تو وادی کے دائیں کنارے سے با برکت مقام میں ایک درخت سے آواز دی گی کہ اے موسی ! بے شک میں ہی الله ہوں تمام جہانوں کا پروردگار دونوں آیات پڑھ کر آپ لوگ بخوبی سمجھ سکتے ہیں کہ کیا تضاد ہے .. کیا یہ واقعہ دو مرتبہ پیش آیا تھا کہ ایک مرتبہ الله آگ میں تھا اور دوسری مرتبہ درخت میں .. اور آخر والے ڈائلاگ بھی بدل گئے .. ایک مرتبہ غالب حکمت والا بن گیا اور دوسری مرتبہ تمام جہانوں کا پروردگار ... چولی کے نیچے کیا ہے ؟؟؟؟؟
Posted on: Sat, 12 Oct 2013 19:19:52 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015