Jamshed Iqbalposted بعض لوگوں کا خیال ہے کہ - TopicsExpress



          

Jamshed Iqbalposted بعض لوگوں کا خیال ہے کہ مذہبی حضرات ملالہ کی کردار کشی اُس کے لڑکی ہونے کی وجہ کر رہے ہیں۔ ایسا ہرگز نہیں ہے ۔ یہ لوگ عورت ہونے کے باوجود عافیہ کو تو ہیرو مانتے ہیں لیکن ملالہ کو ماننے کے لئے تیار نہیں ۔ اس کا صاف مطلب ہے کہ بات عورت مرد کی نہیں ۔ اصل اور بڑا مسئلہ ہمارے ہیروز کے سانچے ہیں۔ہمارے سب ہیروز جنگی ہیں۔عافیہ ان سانچوں پر پُوری اترتی ہے ملالہ نہیں ۔ جنگی ہیروز کے اہم ‘‘کارنامے’’ سرکاری طور پر تسلیم شدہ دشمنوں پر کاری ضربیں لگانا ، توڑ پھوڑ اور جدال و قتال ہیں۔لہٰذا ملالہ کو ہیرو ماننا روایتی ہیرو کی موت ہے ۔ وہ ہیرو جس کا تصور ذہنوں میں راسخ کرنے کے لئے نسیم حجازی ، قدرت اللہ شہاب ، علامہ اقبال اور درسی کتب لکھنے والے کلرکوں نے شبانہ روز محنت کی ۔ اس سلسلے میں ایک اور بات بھی ذہن میں رکھنی چاہیے کہ مسلمان اپنے آپ کو حالت جنگ میں سمجھتے ہیں۔ اور جنگی نفسیات اسی قسم کے ذہنی عارضے اور دماغی فالج کو جنم دیتی ہے جس کا شکار دنیا میں مُسلمانوں کی غالب اکثریت دکھائی دیتی ہے ۔ جنگ آلود اذہان ہی سازش ، غدار اور غلبہ جیسے مدقوق الفاظ کے علاوہ نہ کچھ سوچ سکتے ہیں اور نہ ہی دیکھ سکتے ہیں۔
Posted on: Sun, 14 Jul 2013 18:37:04 +0000

Trending Topics



1

Recently Viewed Topics




© 2015