Saad ٭ کوئی عورت اپنے محرم کے بغیر سفر - TopicsExpress



          

Saad ٭ کوئی عورت اپنے محرم کے بغیر سفر نہ کرے : عورت کو شوہر کی اجازت کے بغیر باہر جانا جائز نہیں شوہر اجازت دے تو باہر جا سکتی ہے لیکن اس کے لئے یہ ضروری ہے کہ اگر وہ کہیں کا سفر کر رہی تو اپنے کسی ذی محرم شخص کے بغیر تین دن بعض روایات کے مطابق ایک دن اور ایک رات کا اور بعض روایات کے مطابق صرف ایک رات کا سفر تنہا نہیں کر سکتی اور اس میں سفر حج بھی شامل ہے ذی محرم سے مراد عورت کا وہ قریبی رشتہ دار ہے جس کے ساتھ اس کا نکاح حرام ہو جیسے باپ بیٹا بھائی وغیرہ ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ واله وسلم نے فر مایا کہ عورت تین دن کا سفر صرف کسی حرمت والے ( محرم) شخص کے ساتھ ہی کر سکتی ہے ( بخاری کتاب التفسیر ۲؍ ۳۵) رسول اللہ صلی اللہ علیہ واله وسلم نے فر مایا کہ کسی عورت کیلئے جو اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتی ہو یہ بات جائز نہیں کہ وہ ایک دن اور ایک رات کا سفر بغیر کسی محرم شخص کے کرے ۔ ( بخاری جلد ۲ ؍ ۳۶) رسول اللہ صلی اللہ علیہ واله وسلم نے فر مایا کہ کسی مسلمان عورت کیلئے ایک رات کا سفر بھی بغیر کسی محرم شخص کے ساتھ کرنا جائز نہیں ہے ( کتاب النکاح ،ابو داؤد ۲؍ ۳۴۶) رسول اللہ صلی اللہ علیہ واله وسلم نے فر مایا کہ عورت تین دن یا اس سے زیادہ کا سفر اسی صورت میں کر سکتی ہے جب کہ اس کا باپ ، یا اس کا بھائی ، یا اس کا بیٹا ، یا اس کا شوہر ، یا اور کوئی حرمت والا شخص اس کے ساتھ ہو ( ابو داؤد کتاب اللباس جلد ۴ س ۳۵۵) ان احادیث سے واضح ہو گیا کہ عورت اپنے محرم کے بغیر تنہا سفر نہیں کر سکتی چاہے حج کا سفر یا کوئی دوسرا سفر ہو ۔
Posted on: Sat, 27 Jul 2013 08:48:48 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015