آفریدی نے شہرت پر آخرت کو ترجیح - TopicsExpress



          

آفریدی نے شہرت پر آخرت کو ترجیح دی دنیا کرکٹ کے بے تاج بادشاہ اور پاکستان کے مایہ ناز آل راونڈر شاہد خان آفریدی نہ صرف اپنے چوکے چھکوں کی مدد سے موضوع بحث بنے رہتے ہیں بلکہ ان کی ذاتی زندگی بھی ان کے فینز کیلئے تجسس کا باعث ہے۔ شہرت کی بلندیوں تک پہنچنے کے باوجود حیرت انگیز طور پر آفریدی کا کیرئیر سکینڈلز سے محفوظ رہا ہے اور ان کے بارے میں کسی بھی قسم کی منفی بات میڈیا تک نہیں پہنچ سکی۔ خاص طور پر شاہد آفریدی کے تبلیغی جماعت کے ساتھ منسلک ہونے اور چہرے پر داڑھی رکھنے کے بعد وہ ایک باعمل کھلاڑی کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں۔ ان دنوں شاہد آفریدی کو اپنے نام سے بننے والی فلم “میں ہوں شاہد آفریدی” میں شامل ایک غیر اخلاقی منظر پر شدید تحفظات ہیں اور انہوں نے فوری طور پر ایسے مناظر کو فلم سے نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔ فلم ’میں ہوں شاہدآفریدی‘ کی کہانی ایک ایسے نوجوان کے گرد گھومتی ہے جو شاہد آفریدی جیسا بڑا کھلاڑی بن کر اپنے ملک کا نام روشن کرنا چاہتا ہے۔ واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے اس فلم میں خود کام نہیں کیا اور ان کے مطابق انہوں نے فلم میں اپنا نام استعمال کرنے کی اجازات محض اس لئے دی تھی تاکہ اس سے نوجوانوں میں مثبت تفریحی رجحان پیدا ہوسکے۔ شاہد آفریدی کی جانب سے غیر اخلاقی منظر پر برہمی کے اظہار اور اسے فلم سے نکالنے کے مطالبے پر شائقین نے پسندیدگی کا اظہار کیا اور سراہا ہے۔ ::: кнαη :::
Posted on: Sun, 18 Aug 2013 15:20:49 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015