اگر اسلام پسند کہیں احتجاج کر رہے - TopicsExpress



          

اگر اسلام پسند کہیں احتجاج کر رہے ہوتے اور حکومتی پارٹی کے دفاتر کو جلاتے اور کارکنان کو شہید کرتے اور اپنے ساتھ مظاہرے میں شریک 70 سے زائد خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے تو آپ دیکھتے کہ عالمی اور پاکستان میڈیا نہ صرف اسلام پسندوں کو گنوار، جاہل، وحشی، جنسی درندے، انتہاپسند، دہشت گرد نہ جانے کیا کیا کہہ اور ثابت کر رہا ہوتا ۔ پاکستان میں بھی یہ کئی ٹاک شوز اور سوشل میڈیا پر موجود لبرل فاشسٹوں کا موضوع ہوتا۔ اسلام پسندوں کے خلاف تبصروں کی آڑ میں اسلام کو بھی نشانہ بنایا جاتا اور کہا جاتا کہ اسلام تو مذہب ہی ایسا ہے۔ بنیادی طور پر تو قرآن کی جہادی آیات اور احادیث انھیں وحشی اور درندہ بناتی ہیں۔ لیکن کیا ہے کہ یہ سب معروف معنوں میں "روشن خیال" ، "سیکولر" ، " لبرل" " انسانی حقوق" اور "جمہوری و شخصی آزادیوں" اور " اظہار رائے" اور "جمہوریت" پر یقین رکھنے والے مصر کے لبرل فاشسٹ کر رہے ہیں سو ہر طرف خاموشی ہے جیسے سب کو سانپ سونگھ گیا ہو۔ انا للہ و انا الیہ راجعون siasat.pk/forum/showthread.php?194094-%26%231575%3B%26%231604%3B%26%231578%3B%26%231581%3B%26%231585%3B%26%231740%3B%26%231585%3B-%26%231575%3B%26%231587%3B%26%231705%3B%26%231608%3B%26%231575%3B%26%231574%3B%26%231585%3B-%26%231662%3B%26%231585%3B-70-%26%231582%3B%26%231608%3B%26%231575%3B%26%231578%3B%26%231740%3B%26%231606%3B-%26%231705%3B%26%231740%3B-%26%231593%3B%26%231586%3B%26%231578%3B-%26%231604%3B%26%231608%3B%26%231657%3B-%26%231604%3B%26%231740%3B-%26%231711%3B%26%231574%3B
Posted on: Wed, 03 Jul 2013 07:29:02 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics



No

© 2015