ایفی ڈرین کیس: حنیف عباسی کا سیاست کو - TopicsExpress



          

ایفی ڈرین کیس: حنیف عباسی کا سیاست کو خیرباد کہنے کا اعلان ایفی ڈرین کیس کے مرکزی ملزم اور مسلم لیگ نون کے سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی نے سیاست کو خیرباد کہنے کا اعلان کردیا ہے۔ کہتے ہیں کیس کے ذریعے انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ راولپنڈی این اے چھپن سے پاکستان مسلم لیگ نون کے سابق رکن قومی اسمبلی محمد حنیف عباسی نے سیاست کو خیرباد کہنے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایفی ڈرین کیس میں انہیں اور ان کے بھائی سمیت دیگر افراد کو انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا جارہا ہے اس لیے وہ سیاست چھوڑ رہے ہیں۔ انھوں نے ایفی ڈرین کیس پر قوم سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ آئندہ وہ سیاست میں حصہ نہیں لیں گے اور نہ الیکشن لڑیں گے۔ جوڈیشل کمپیلکس راولپنڈی میں اپنے بھائی باسط عباسی سمیت دیگر ملزمان کی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ مرضی کے بیانات حاصل کرنے کے لیے اے این ایف حکام نے ان کے بھائی سمیت دیگر گرفتار افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کے خلاف بیان حاصل کرنے کی کوشش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان حالات میں سیاست کرنا ناممکن ہے۔ خبر | اب تک
Posted on: Mon, 23 Sep 2013 08:03:19 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015