حکیم اللہ محسود ایک ڈرون حملے میں - TopicsExpress



          

حکیم اللہ محسود ایک ڈرون حملے میں شہید ہو گئے، آں شہید؟ جی ہاں شہید کیوں کہ میں سمجھتا ہوں کہ ڈرون حملے کی زد میں جو بھی مارا جائے گا وہ ناحق مارا جائے گا اس لیے شہید کہلائے جانے کا حقدار ہے۔ آں ناحق؟ جی ہاں ناحق۔ اسے نا تو کسی عدالت میں پیش کیا گیا نا تو کسی دھماکے میں اس کے ملوث ہونے کی تصدیق کی گئی (ان کے پاس ایک کال موجود ہے جو کبھی احسان اللہ احسان کے نام سے چلتی تھی اور اب شاہد اللہ شاہد کے نام سے ہمیشہ کسی غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو جاتی ہے کہ ہم دھماکہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں) اور نہ ہی پاکستان نے اسے کوئی سزا دی۔ چلیں اب ایک دوسری دنیا میں چلتے ہیں۔ ایک مخصوص حلقے میں اس الم ناک واقعہ نے خوشیوں اور مسرتوں کی لہر دوڑا دی، ایک بڑا طبقہ انہیں را اور سی آئی اے کا ایجنٹ تصور کرتا تھا۔ ملالہ کے معاملے پر سازشی تھیوریوں کو حرام سمجھنے والا یہ طبقہ اب کہہ رہا ہے کہ امریکہ نے اپنے ایجنٹ سے کام لے کر اسے فارغ کر دیا۔ امریکہ نے اس پر ڈرون حملہ کر کے اسے ہیرو بنا دیا۔ افسوس یہ طبقہ تدبر کی فسوں کاری سے محکم ہو نہیں سکتا امریکہ نے پاکستان میں امن کی کوششوں پر ڈرون حملہ کیا ہے، عمران خان نے درست کہا ہے کہ اب پاکستانیوں کو معلوم ہو جانا چاہیے کہ اس ملک میں امن کا خواہاں نہیں ہے۔ اس پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے دلیل اور حقائق کو ساتھ رکھیں، گالم گلوچ سے پرہیز کریں اگر آپ ایسا کرتے ہیں تو اس سے یہی تاثر جاتا ہے کہ آپ کے پاس دلائل ختم ہو چکے ہیں اور جبر اور زبردستی رہ گئی ہے جیسے تحریک طالبان پاکستان کے پاس بس یہی چیز رہ چکی ہے Faisal fb/Mai.Pakistani.Hoon
Posted on: Sat, 02 Nov 2013 08:33:06 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015